امریکی بجٹ - دو پارٹیوں کے درمیان معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

امریکی بجٹ - دو پارٹیوں کے درمیان معاہدہ

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
شاذونادر دو پارٹی تعاون کی علامت میں امریکی قانون ساز آج ایک دو سالہ بجٹ معاملت پر پہنچے جس کے ذریعہ خسارے میں 23بلین امریکی ڈالر تک کمی کرنا ہے اور اس کا مقصد حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت کودرپیش پریشان کن گورنمنٹ شٹ ڈاؤن کے اعادہ سے بچتا ہے ۔ امریکی صدر بارک اوباما نے بجٹ معاہدہ کا خیر مقدم کیا ہے جو اگر کانگریس کی جانب سے منظور کرلیا جائے تو کم از کم 2برسوں کے لیے سرکاری شٹ ڈاؤن سے بچاجاسکے گا ۔ آج کا دوپارٹی بجٹ معاہدہ ایک اچھا پہلا قدم ہے ۔ اوباما نے کہا کہ اس معاہدہ کاری پبلکن اور ڈیموکریٹ قانون سازوں کے درمیان کئی ہفتہ طویل مذاکرات کے بعد اعلان کیاگیا ہے ۔ یہ معاہدہ وسیع تراخراجات کی کسوٹی کی جگہ لے گا جس کو سیکویسٹر(قرق کرنے والا)کے طور پر جانا جاتا ہے جو گزشتہ سال طلبا،معمر شہریوں اور اوسط درجہ کے خاندانوں کے لیے نقصاندہ رہا اور ہماری معیشت بحران سے دو چار ہوگئی ۔ اوباما نے کہا کہ یہ سائنٹفک ریسرچ جیسی چیزوں میں اہم سرمایہ کاریوں کے لیے راستہ کو ہموار کرے گا جو نئی اختراع اور نئی صنعتوں کو متعارف کروانے کے لیے اہم ہے ۔یہ متوازن ہے اور اس میں فیس میں اضافہ او را خراجات میں کٹوتی کے نشانہ شامل ہیں جس کو اس انداز میں مرتب کیاگیا ہے کہ اس سے ہماری معشیت کوکوئی نقصان نہ ہو اور ہمارے سینئرس سے کئے گئے وعدے نہ ٹوٹیں ۔ انہوں نے بجٹ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ریپبلکن کانگریس مین پال ریان نے کہا کہ اس خسارے میں 23بلین ڈالر کی کمی ہوگی اور اس معاہدہ کے تحت ٹیکسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور اس معاہدہ کے اخراجات میں کٹوتی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ یہ معاہدہ جوں کے توں موقف پر ایک واضح بہتری ہے ، یہ معاہدہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ جنوری میں ہم کو ایک گورنمنٹ شٹ ڈاؤن کا سامنا ہو اور یہ معاہدہ اس بات کو یقینی بنائے گا یہ اکتوبر میں ایک اور سرکاری شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا نہ پڑے ۔ ڈیموکریٹک سینٹرپٹی مرے نے کہا کہ اس معاہددہ کے ذریعہ قرقی (سیکوئس ٹریشن)سے دستبرداری کے ذریعہ ملازمتوں اور معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور تعلیم ، طبی تحقیق ، انفرااسٹرکچر سرمایہ کاری میں اضافہ اور آئندہ دو برسوں کیلئے دفاعی ملازمتوں کے مواقع پیداہوں گے ۔
Republican, Democratic negotiators reach modest budget deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں