چنئی میں ضلع کلکٹرس اور پولیس عہدیداروں کی کانفرنس - جیہ للیتا کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

چنئی میں ضلع کلکٹرس اور پولیس عہدیداروں کی کانفرنس - جیہ للیتا کا خطاب

چیف منسٹرٹاملناڈو وجیہ للیتانے آج انتباہ دیاکہ ان کی حکومت ایسے افرادکوجوفرقہ وارانہ جذبات کوبھڑکانے اورفرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنے کی کوشش کرتے ہیں بخشانہیں جائے گا۔ڈسٹرکٹ کلکٹرس اورپولیس عہدیداروں کی کانفرنس کافتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاں تک لااینڈآرڈرکوبرقراررکھنے کامعاملہ ہے یہ ایک اطمینان بخش اورقابل فخرمعاملہ ہے کہ ریاست وسیع تربنیادوں پرفرقہ وارانہ،بائیں بازوکی شدت پسندی اورمذہبی بنیادپرستوں کے تشددسے پاک ہے۔انہوں نے کہاکہ لااینڈآرڈرکی برقراری کے لئے پولیس کے دستوں اورضلع انتظامہ کوآزادکرنے کے لئے غیر معمولی حمایت دی گئی ہے۔جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی کاخاتمہ ممکن ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ میں اس بات کودہراناچاہوں گی کہ فرقہ وارانہ جذبات کوبھڑکانے اور فرقہ واران کشیدگی پیداکرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کوبخشا نہیں جائے گا۔چیف منسٹرٹاملناڈونے کہاکہ پولیس اورضلع انتظامہ کوواضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیرسماجی عناصرسے آہنی پنجہ سے نمٹیں۔انہوں نے کہااگر سیاسی اورانتظامی نظام ان کے مسائل کے حل کے لئے مکمل طورپرصلاحیت رکھتاہوتولوگوں کواپنے مسائل کے حل کے لئے غیرآئینی عناصرکی طرف امیدکی نظرسے نہیں دیکھناپڑتاہے۔ماؤنوازوں نے یہاں اپنے پیرجمانے کی بہت کوشش کی لیکن مستعدی کی وجہ سے وہ ایساکرنے میں ناکام رہے۔جیہ للتانے سری لنکاکے تملوں کے مسائل اوروہاں بڑے پیمانے پران کے قتل عام کوریاستی عوام کے جذبات سے منسلک کرنے والا مسئلہ بتایا۔انہوں نے اس مسئلے پربے حسی برتنے کے لئے مرکزی حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔جیہ للتانے کہاکہ باغیوں کے خاتمے کے بعد سری لنکاتملوں کواپنی ہی زمین پردوسرے درجے کاشہری سمجھاجارہاہے۔جوتمل ناڈو کے لئے ایک جذباتی مسئلہ ہے۔سری لنکاکی حکومت قتل عام کے ذمہ داروں کوسزادینے میں ناکام رہی ہے اورہندوستانی حکومت اس مسئلے کوبے حسی کے ساتھ دیکھ رہی ہے جس سے یہ معاملہ سنگین ہوتاجارہاہے۔جے للتانے ہندوستانی ماہی گیروں پرسری لنکاکی بحریہ کی طرف سے کئے جانے والوں حملے کے بارے میں کہاکہ اس سے ریاست کے ماہی گیروں میں غصہ پایا جاتاہے۔انہوں نے کہ ہم نے اس مسئلہ کے آخری حل کے لئے وزیراعظم منموہن سنگھ کوباربارخط لکھاہے۔یہ مسئلہ سی وقت ختم ہوگاجب چاتوجزائرپرہندوستان کی خودمختاری دوبارہ قائم ہوگی۔دریں اثناآل انڈیااناڈی ایم نے پارٹی کے ٹکٹ پر آئندہ لوک سبھاانتخابات لڑنے کی خواہش رکھنے والے امیدواروں کو درخواست دینے کی ہدایت دی ہے۔

chennai district collectors and police officers conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں