پانچ کروڑ روپے قرض کا مقدمہ - راج پال یادو 10 روزہ عدالتی تحویل میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

پانچ کروڑ روپے قرض کا مقدمہ - راج پال یادو 10 روزہ عدالتی تحویل میں

rajpal-yadav-and-wife jailed
دہلی ہائی کورٹ نے آج پانچ کروڑ روپئے کی واپسی کے مقدمہ میں حقائق کی پردہ پوشی کرنے پر بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کو 10روزہ عدالتی تحویل میں دیدیا۔ یہ مقدمہ دہلی کے ایک صنعت کار نے راجپال اور ان کی بیوی کے خلاف دائر کیاتھا۔ جسٹس ایس مرلی دھر نے یادو کی بیوی سے کہاکہ وہ عدالت کی کاروائی ختم ہونے تک رجسٹرار جنرل کے دفتر میں موجود رہیں۔ جج نے اس جوڑے کی پیروی کرنے والے دو خاتون وکلا اور ایک حلفی کمشنر کو تحقیر عدات کی نوٹس بھی جاری کی کیوں کہ انہوںنے پیر کے دن اس جوڑے کے جعلی دستخط کے ساتھ عدالت میں حلف نامہ داخل کیاتھا۔ عدالت اس جوڑے اوران کے وکیل پر بے حد برہم تھی کیوں کہ وہ حقائق کی مسلسل پردہ پوشی کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاتھا کہ راجپال یادو کی بیوی رادھا‘غازی آباد میں ہیں او رعدالت میں حاضر ہوں گی۔ اس جوڑے کو کل عدالت میں حاضر ہوناتھا ۔ راجپال یادو کچھ دیر کے لئے وہاں رہے۔ رادھا ممبئی میں تھیں لیکن ان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ وہ غازی آباد میں ہیں۔ عدالت نے اس معالہ کی سماعت آج مقرر کی تھی اور دونوں کو موجود رہنے کی ہدایت دی تھی۔ یہ جوڑا آج عدالت میں حاضر ہواجہاں سے راجپال یادو کو جیل بھیج دیاگیا جب کہ ان کی بیوی کو رجسٹرار جنرل کے دفتر روانہ کیاگیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ راجپال کی بیوی کے ساتھ نرمی برت رہی ہے۔ کیوں کہ ان کا چھوٹا سابچہ بھی ہے ۔ جسٹس مرلی نے کہاکہ جہاں تک مدعی علیہ نمبر3(رادھا) کا تعلق ہے عدالت‘ ان کے ساتھ نرم رویہ اختیار کررہی ہے کیوں کہ ان کا ایک چھوٹا سا بچہ بھی ہے ۔اس عدالت کی کاروائی ختم ہونے تک وہ رجسٹرار جنرل کے دفتر میں رہیں گی۔ عدالت نے راجپال یادو کو 10روزہ عدالتی تحویل میں دیتے ہوئے کہاکہ راجپال کو10دن کی قید سادہ دی جاتی ہے۔ ہم پولیس کو انہیں تحویل میں لینے کی ہدایت دیتے ہیں۔ عدالت نے اس جوڑے کے اثاثوں کو قرق کرنے کا بھی حکم دیا اور ایگزس بینک کے ان کے کھاتے کے ساتھ ساتھ ان کی زیر ملکیت کمپنی کی بھی قرقی عمل میں لائی۔ دہلی کے ایک صنعت کار ایم جی اگروال (مرلی پراجکٹس کے مالک ) نے 5کروڑ روپئے کے قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر راج پال یادو او ران کی بیوی کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا ہے ۔ اداکار نے 2010میں زیر ہدایت بننے والی فلم ”اتہ پتہ لاپتہ“ کی تیاری کے لئے یہ قرض لیاتھا۔

Rajpal Yadav, wife jailed for contempt of court in Rs 5 crore recovery suit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں