3/دسمبر اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے آج کہا ہے کہ خطہ میں امن کو یقینی بنانے کے لئے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں او رکشمیریوں کی امنگو ںکے مطابق حل کرنا چاہئے ۔ انہو ںنے مظفرآباد میں پاک مقبوضہ کشمیر کی کونسل کے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ با ت کہی۔ نواز شریف نے ادعا کیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے اس مسئلہ کی یکسوئی کا عزم کیا اور کہا کہ اس کے حل سے خطہ میں امن وخوشحالی کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔سرکاری ریڈیوپاکستان نے آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ انہو ںنے تمام فورمس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے اور امریکہ کے صدربارک اوباما کے ساتھ حالیہ ملاقات کے دوران بھی یہ مسئلہ اٹھایا۔ نوازشریف نے تیز رفتار ترقی کیلئے پاک مقبوضہ کشمیر کے انتظامیہ کی تائید کا اعادہ کیا ۔نواز شریف نے ادعا کیا کہ ہندوستان کی حکومت کا یہ دعوی کہ جموں وکشمیر اس کا اٹوٹ حصہ ہے‘ کلیدی مسئلہ کی یکسوئی میں اس کی سنجیدگی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے یہ ریمارکس اس وقت کئے جب کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد نے مظفرآباد نے ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کشمیر کے کلیدی مسئلہ کے حل میں حکومت ہند کے متضاد موقف پر مایوسی کااظہار کیا۔ ایوان وزیراعظم کی جانب سے جاری ایک بیا ن میں یہ با ت کہی گئی۔Nawaz Sharif address to the budget session of the 'Azad Jammu and Kashmir (AJK) Council'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں