مودی دفعہ 370 منسوخ نہیں کر سکتے - فاروق عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

مودی دفعہ 370 منسوخ نہیں کر سکتے - فاروق عبداللہ

مودی 10 مرتبہ بھی وزیراعظم بن جائیں تو دفعہ 370 منسوخ نہیں کر سکتے: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر کے خصوصی موقف پر مباحث کے لئے نریندر مودی کی اپیل پرتنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی لیڈر10معیادوں کے لئے بھی وزیراعظم بن جائیں تو و ہ دستور کی دفعہ370کو منسوخ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کل رات یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر مودی10مرتبہ بھی وزیراعظم بن جائیں تو وہ دفعہ370کو حذف نہیں کرسکیں گے۔ آپ بحث کی بات کرتے ہیں لیکن بی جے پی کسی بحث میں شامل نہیں ہوتی ۔ سابق سماج وادی پارٹی قائد امر سنگھ کی قیام گاہ پر ہند۔ پاک کے سابق فوجی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہاکہ دنوں ملکوں کو خوشحالی کے لئے مل جل کررہنا ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے باربار مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے پرانہوں نے کہا کہ آپ(پاکستان) کشمیر کو نہیں جیت سکتے۔ میں خون سے لکھ کر دینے بھی تیار ہوں۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر نے کہا کہ ان کے نانا لاہور میں مدفون ہیں لیکن انہیں اس مقام کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ پاکستان کے ان اندیشوں کے بارے میں کہ ہندوستان پڑوسی ملک میں پانی کی قلت پیدا کرنے دریائے جہلم ‘چناب اور سندھ کا رخ موڑدے گا‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کبھی ایسے حربے اختیار نہیں کرتا۔

Modi cannot repeal Article 370 even if he becomes PM for 10 terms: Farooq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں