پاکستانی خاتون کے ہندوستانی شوپر کو ملک سے نہ نکالنے کی عدالتی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

پاکستانی خاتون کے ہندوستانی شوپر کو ملک سے نہ نکالنے کی عدالتی ہدایت

لاہور
(پی ٹی آئی )
پاکستان کی ایک عدالت نے مسلم لیگ (نواز) کو ایک پاکستانی خاتون کے ہندوستانی شوہر کو ملک سے نکال دینے سے روک دیا ۔ حکومت کو ہدایت دی کہ اس سلسلہ میں 20دسمبر تک جواب داخل کرے ۔ پاکستانی خاتون رابعہ جہانگیر نے لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردہ درخواست میں کہا کہ اس نے ہندوستانی شہری طفر نیاز سے 2005میں شادی کی اور اس شادی سے دوبچے ہیں ۔ خاتون نے کہاکہ ہندوستان میں اس کے شوہر کے کاروبار ختم ہوگئے اور ہندوستان میں اس کی مدد کرنے والا کائی نہیں ہے اور رہا شی ویزاپر وہ پاکستان میں مقیم ہے ۔ خاتون نے کہا کہ اگر اس کے شوہر کو مستقل رہائش کا ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ پاکستان میں رہ کر اپنے خاندان والوں کے ساتھ زندگی گزار سکے ۔ جسٹس اعجاز نے حکومت کو ہدایت دی کہ خاتون کے شوہر کو ملک سے نہ نکالا جائے ۔ آئندہ پیشی 20دسمبر تک کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔
Pakistan court bars govt from deporting Indian national husband

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں