صدر مرسی کے خلاف مقدمہ - ججس مقدمہ کی سماعت سے دستبردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

صدر مرسی کے خلاف مقدمہ - ججس مقدمہ کی سماعت سے دستبردار

قاہرہ
(رائٹر)
مصر کی سابق حکمراں اخوان المسلمون کی قیادت کے خلاف مقدمہ کی سماعت کرنے والی عدالت کے ججوں نے واک آؤٹ کردیا اور کہا کہ وہ ضمیر کی آواز پر ایسا کررہے ہیں ۔ اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع اور دوسرے قائدین کے خلاف مظاہرین کی ہلاکتوں کے الزام میں مقدمہ چلایا جارہا ہے ۔ جب ان کے خلاف سماعت شروع ہوئی تو انہوں نے عدالت میں سیسی غدار ہے ، سیسی غدار ہے کے نعرے لگائے ۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ اس مقدمہ کی کارروائی روکی گئی ہے ۔ 29اکتوبر کو پولیس اخوان المسلمون کے 6سینئر ارکان سمیت تمام مدعی علیہان کو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہی تھی اور وہ سیکیوریٹی کا خاطر خواہ انتظام بھی نہیں کرسکتی تھی ۔ کٹہرے سے باہر اپنی مختصر بات چیت میں اخوان کے مرشد عام محمد بدیع نے جو اپنے ساتھیوں کی جیل کو سفید یونیفارم پہنے ہوئے تھے حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ صدر محمد مرسی کی معزولی میں معاون بن رہے ہیں ۔ عدالت کے جج محمد القر موطی نے کہا کہ ہم ان دونوں کیسوں سے دستبردار ہورہے ہیں اور ہم ان کیسوں کو واپس اپیل کورٹ کو بھیج رہے ہیں ۔ اب اپیل کورٹ کے جج کسی اور عدالت کو یہ دونوں کیس سماعت کے لیے بھیجیں گے ۔ اس دوران تمام مدعی علیہان جیل میں قیدر ہیں گے ۔ ان جج صاحبان نے یہ بھی کہا کہ وہ ضمیر کی وجود کی بنا پر مقدمہ کی سماعت نہیں کرسکتے ۔ یہ دراصل اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ مقدمہ کے منصفانہ ہونے کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں اور انھوں نے ایک طرح سے اس کو نامنظور کیا ہے ۔ عدالت میں مدعی علیہان کی حکومت مخالف نعرے بازی کے بعد دوسرے مرحلے میں آنے والے ججوں نے بھی مقدمہ کی سماعت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ عدالت کے چیف جج مصطفی سلامہ نے پینل کے دستبردار ہونے کا حکم جاری کیا ہے ۔ اخوان المسلمون اور اس کی اتحادی جماعتوں کے لیڈروں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمہ کی سماعت 3جولائی کو منتخب جمہوری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے ۔ مدعی علیہان میں سے دو اخوان کے مرشد عام محمد بدیع اور مالی معاون خیرت الشاطر کے خلاف 30جون کو قاہرہ میں مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں نو افراد کی ہلاکت کے الزام میں مقدمہ چلایا جارہا ہے ۔
Cairo judges step down in Muslim Brotherhood trial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں