نفرت انگیز تقریروں سے گریز - پاکستان میں شیعہ سنی امن معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

نفرت انگیز تقریروں سے گریز - پاکستان میں شیعہ سنی امن معاہدہ

ماہ محرم میں ہوئے مسلکی تشدد کے بعد باہمی اتحاد کی ایک بڑی کوشش کے بطور پاکستان میں شیعہ اور سنی طبقات کے درمیان ایک معاہدہ طئے پایا تاکہ مسلکی تصادم کو روکا جاسکے ۔ سنی ، بریلوی اور ا ہل حدیث اور شعیہ اہل تشیع کے علماء نے کل 9نکاتی ضابطہ اخلاق پر دستخط کئے اور عہد کیا کہ دونوں جانب سے تصادم کاسلسلہ بندکیا جائے گا ۔ یہ امن معاہدہ ایک وزیر اور دیگر عہدیدار وں کی موجودگی میں طئے پایا ۔ ماہ محروم کے دوران ہوئے تشدد میں دونوں طبقات کے کم ازکم 12افراد ہلا ک ہوئے ۔ کئی مقامات پر کرفیونافذ کرنا پڑا اور فوج کو طلب کرلیا گیا ۔ وفاتی حکومت نے اس تشدد کے بعدمختلف مکاتب فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش شروع کیں۔ بالآخر ایک ضابطہ اخلاق پر دونوں طبقات کے علماء کا تفاق ہوگیا ۔ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہرمحموداشرفی نے کہا کہ علماء نے ضابطہ اخلاق کے نفاد کی نگرانی کے میکانزم سے اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم ان لوگوں کے خلاف اقدام کرے گا جو اس معاہدہ کی خلاف ورزی کریں گے ۔ امن معاہدہ کے مطابق شعیہ علماء ، خلفائے راشدینؓ اور صحابہ کرامؓ کو برابھلا نہیں کہیں گے ۔ دونوں ہی طبقات کے کسی فرد کاقرار نہیں دیا جائے گا ، نہ ہی کسی کو واجب القتل ٹہرایاجائے گا ۔ اذان اورعربی خطبوں کے علاوہ لاؤڈاسپیکرس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد رہے گی ۔ دونوں ہی طبقات کو نفرت انگیز تقریریں یا ریمارکس کرنے ، نعرے لگانے یا کسی بھی کتابچہ ، ورقیہ ، بیان یا کسی اور شکل میں نفرت انگیز مواد شائع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ بین طبقاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے دونوں طبقات مشترکہ اجلاس منعقد کریں گے ۔ ان اجلاسوں میں باہمی محبت کو پروان چڑھایا جائے گا اور آپسی تال میل سے کام کیا جائے گا ۔

Pakistani Shia, Sunni leaders sign peace agreement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں