جاتیہ پارٹی کا بنگلہ دیش انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان - شیخ حسینہ کو دھچکا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

جاتیہ پارٹی کا بنگلہ دیش انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان - شیخ حسینہ کو دھچکا

بنگلہ دیش کی حکمراں عوامی لیگ کی زیر قیادت عظیم اتحاد کو آج اس وقت ایک بڑا دھکا لگا جب اس کے حلیفوں میں سے ایک اہم حلیف عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا جبکہ سیاسی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 34ہوگئی ہے ۔ سابق صدر حسین محمد ارشاد نے کہا کہ ان کی جاتیہ پارٹی جو ملک کی تیسری سب سے بڑی جماعت ہے اور عوامی لیگ کی اہم حلیف ہے 5جنوری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے گی ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے سب کو حیرت شدہ کردیا کہ "ہم انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے "ا۔انہوں نے اس فیصلہ کی وجہ ساز گار ماحول کا نہ ہونا قرار دیا ۔ ارشاد نے کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کوجنہوں نے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے طے کردہ دستبرادی کی آخری تاریخ سے پہلے اپنی امیدواری واپس لے لینے کی ہدایت دی ہے ۔ ان کا یہ اعلان پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ گزرنے سے ایک دن قبل سامنے آیا ہے جبکہ 18جماعتوں کے اپوزیشن اتحادنے بھی جس کی قیادت اصل اپوزیشن بی این پی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ حکمراں عوامی لیگ اور بی این پی انتخابات منعقد کرنے کے نظام پر آپس میں الجھے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک کثیر جماعتی عبوری انتظامیہ تشکیل دیا ہے جبکہ بی این پی چاہتی ہے کہ انتخابات ایک غیر جماتعی عبوری حکومت کے تحت ہوں ۔ بی این پی کی قیادت اپوزیشن مطالبہ کررہے کہ انتخابات کو تناشعہ کی یکسوئی تک ملتوی کردیا جائے ۔ اس دوران سیاسی تشدد میں مزید4افراد کے ہلاک ہانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس طرح مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 34ہوگئی ہے ۔ اپوزیشن نے ملک گیر ہڑتال میں دو دن کی توسیع کی ہے ۔ جس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش میں تازہ تشدد بھڑک اٹھا ہے ۔ وسطی چاند پور میں اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلٹ پارٹی کے کار کنوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دو طلباء بشمول ایک 14سالہ لڑکا کا ہلاک ہاگیا ۔ اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایک شخص کی کار چٹانگ کے قریب ایک درخت سے ٹکراگئی جس کے باعث اس کی موت ہوگئی جبکہ جماعت اسلامی کے ایک کار کن کی قریبی سیتا کونڈا علاقہ میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں موت ہاگئی ۔ ست کھیڑا میں جماعت اسلامی کے مزید دوکار کنوں کی جان لینے کی اطلاعات موصول ہائی ہیں ۔ سرکاری ڈھانچہ کہ میڈیکل کالج ہاسپٹل نے ایک پانچویں شخص کی موت کی اطلاع دی ہے ۔ اس دوران اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارہ کا ایک وفد صور تحال کے جائزہ کے لئے بنگلہ دیش کے دورہ پر پہنچا اور ایک رپورٹ کی تیاری کے لئے معلومات جمع کی گئیں ۔

Bangladesh's ruling party suffers big blow as key ally announces to boycott election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں