مصر کے انقلابی شاعر احمد فواد نجم کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

مصر کے انقلابی شاعر احمد فواد نجم کا انتقال

Ahmed-Fouad-Negm-Egypt-poet
مصری شاعر احمد فواد انجم کا بعمر84سال انتقال ہوگیا ۔ ایک ممتاز پبلیشر محمد ہاشم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ احمد انجم اپنی انقلابی شاعری اور سیاسی قائدین کی سخت نکتہ چینی کیلئے مشہور تھے ۔ انجم نے سابق صدور جمال عبدالناصر ، انور سادات اور حسنی مبارک پر تنقید کی پاداش میں زندگی کے 18سال سلاخوں کے پیچھے گذارے۔ عرب ۔اسرائیل جنگ پر اپنی نظموں کے سبب ان کی شناخت صدائے احتجاج کی حیثیت سے ہونے لگی ۔ عرب اسرائیل جنگ پر ان کی تمام نظموں کو عوامی مقبولیت حاصل ہوئی ۔ 2011میں حسنی مبارک حکومت کا تختہ پلٹنے کی جدوجہد کے دوران قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں احتجاجوں کو ان کی انقلابی نظمیں پڑھتے اور سناتے دیکھا گیا جس کا مقصد انقلاب اور ا س میں شامل افراد میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیداکرناتھا ۔ نجم ، مصری موسیقار شیخ امام کے ساتھ دہائیوں پر محیط رفاقت کیلئے بھی مشہور تھے ۔ احمد فواد انج ایک پولیس آفسر کے فرزند تھے ۔ ان کی والدہ خانہ دار خاتون تھیں ۔ وہ مصری شہر شرقیہ میں 1929ء میں پیدا ہوئے تھے اور سترہ بھائیوں میں سے ایک تھے ۔

Ahmed Fouad Negm, Egypt's 'poet of the people,' dies at 84

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں