پاکستانی رینجرس اور بی ایس ایف عہدیداروں کا اجلاس ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

پاکستانی رینجرس اور بی ایس ایف عہدیداروں کا اجلاس ختم

لاہور
( پی ٹی آئی)
پاکستانی اور ہندوستانی حکام اس نکتہ پر متنفر ہوئے کہ نادانستہ طور پر سرحد پار کرنے والوں کو فورا متعلقہ ملک کو واپس لوٹا دیا جائے گا۔ پاکستان رینجرس اور ہندوستانی بارڈرسیکیورٹی فورس کے عہدیداروں کے درمیان سالانہ 5روزہ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ ہوا۔ بات چیت کے اختتام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے بین الاقوامی سرحد پر امن و سکون کی برقراری کو یقینی بنانے کی مساعی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں جانب کے سرحدی محافظین کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق رائے پیدا ہوا کہ نادانستہ طور پر ( غلطی) سے سرحد پارک کرنے افراد کو ان کے ملک کے حکام کے حوالہ کردیا جائے گا۔ سرحد پر خلاف ورزیوں پر مکمل و موثر کنٹرول کے لیے مزید مواصلاتی چینلس بروئے کار لائے جائیں۔ اسمگلنگ قطعی برداشت کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ غیر مجاز تعمیرات ، جنگلی پیڑ پودوں کی کٹائی صفائی اور باؤنڈری ستونوں کو موثر اور یقینی بنانے کے لیے دفاعی تعمیرات سرحدی واقعات ، منشیات، اسلحہ اور جعلی ہندوستانی کرنسی کی اسمگلنگ کے علاوہ در اندازی جیسے جرائم ، غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنے کے علاوہ باہمی مفادات سے متعلق مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت بی ایس ایف سر براہ سبھاش جوشی نے کی۔ وفد، چندی گڑھ، جموں، پنجاب، راجستھان، گجرات اور بی ایس ایف ہیڈ کوارٹرس نئی دہلی کے عہدیداروں پر مشتمل تھا۔ تمام فیسلہ دنوں ممالک کے ڈائرکٹرس جنرل آف ملٹری آپریشنس کے درمیان ، 14سال بعد منعقدہ اجلاس اور اس کے دوران لائن آف کنٹرول ( خط قبضہ) پر لڑائی بندی کی برقراری اور اس میں نئی روح پھونکنے کی نئی حکمت عملی وضع کرنے کے فیصلہ کے بعد ہوئے۔
Pakistan Rangers-BSF five-day meet ends in Lahore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں