اپوزیشن کے مارچ سے قبل بنگلہ دیش دارالحکومت ڈھاکہ کا محاصرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

اپوزیشن کے مارچ سے قبل بنگلہ دیش دارالحکومت ڈھاکہ کا محاصرہ

ڈھاکہ
( پی ٹی آئی)
بنگلہ دیش کا دارلحکومت فی الوقعی رات میں ٹرانسپورٹ خدمات کی مسدودی کے نتیجے میں ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ محاصرے میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ کلیدی اپوزیشن بی این پی کل احتجاجی مارچ پر حکومت کے امتناع کی خلاف ورزی کیلئے تیار ہے جس سے دوبارہ کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کی سڑکوں پر نیم فوجی سپاہی طلایہ گردی کررہے تھے جبکہ اہم انسداد جرائم ریاپڈ ایکشن بٹالین ( آر اے بی) اور پولیس نے بی این پی کی زیر قیادت اپوزیشن اتحا د وبنیاد پرست جماعت اسلامی اور حکمراں عوامی لیگ کے درمیان سیاسی تعطل کے درمیان ڈھاکہ کے باب الداخلہ کے مقامات پر شدید چوکسی اختیار کر رکھا تھا۔ ٹرانسپورٹ آپریٹرس نے بتا یا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے مشورے پر انہوں نے سیکیورٹی اندیشوں کے تحت ڈھاکہ تک اور وہاں سے بسیں چلانے کی کاروائی کو روک دیا ہے جبکہ موافق حکومت ٹرانسپورٹ اسو سی ایشن نے اپوزیشن کے احتجاجی مظاہروں میں توڑ پھوڑ کے بعد بطور احتجاج دو روزہ ہڑتال منانے کی اپیل کی تھی۔
Bangladesh capital under siege ahead of opposition march

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں