افغانستان سے آسٹریلیائی فوج کا مکمل تخلیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

افغانستان سے آسٹریلیائی فوج کا مکمل تخلیہ

کینبرہ
(آئی اے این ایس)
آسٹریلیائی وزیراعظم ٹونی ایبوٹ نے بتایاکہ افغانستان سے آسٹریلیائی فوجیوں کے آخری گروپ کی روانگی کے بعد افغان صوبہ عروضگان میں آسٹریلیائی فوجیوں کام کزی اڈہ بندکردیاگیاہے۔ٹونی ایبوٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران فوجیوں کی بازطلبی عمل کی تکمیل کااعلان کیا۔ژنہوانیوزایجنسی نے بتایاکہ جنگجو فوجیوں کی یہ طویل ترین سمندرپارتعیناتی تھی۔نیوزکانفرنس میں وزیردفاع ڈیوڈجانسٹن نے تصدیق کی کہ فوجیوں کی آخری ٹکڑی عروضگان سے اتوارکوروانہ ہوگئی۔انہوں نے وضاحت کی کہ ترین کوٹ اڈہ سے وہ روانہ ہوچکے ہیں اوراب وطن واپس ہورہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ توقع کے مطابق افغا ن فورسیس نے سیکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔انہوں نے کہاکہ موسم جنگ کے دوران افغان نیشنل آرمی نے امتیازی کاروگیوں کامظاہرہ کیاہے۔آسٹریلیائی فوجیوں کو نازہے اوروہ خوشی سے سرشارہیں کہ گذشتہ چندبرسوں کے دوران افغان فوجیوں کی تربیت رنگ لائی اوراب وہ اپنی سیکیورٹی ذمہ داریاں خودسنبھالنے کے اہل ہوچکے ہیں۔افغانستان میں12سالہ طویل مشن کے دوران40آسٹریلیائی فوجی ہلاک اور250شدیدزخمی ہوئے۔ایبوٹ نے کہاکہ ہم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔40آسٹریلیائی فوجیوں نے اپنی جان قربان کی اور261شدیدزخمی ہوئے۔مقامی میڈیاکے مطابق افغانستان میں25ہزارآسٹریلیائی فوجیوں نے خدمات انجام دیں جس کیلئے آسٹریلیائی حکومت کو7.5بلین آسٹریلیائی ڈالرکاباراٹھاناپڑا۔آسٹریلیائی حکومت کے ساتھ معاہدہ کے تحت افغان دارالحکومت کابل اورصوبہ قندھارمیں400فوجی عملہ تعاون اورتربیت کیلئے برقراررہے گا۔حکومت آسٹریلیاعلاوہ ازیں افغان ڈیفنس فورسیزکوسالانہ89.6ملین ڈالرفراہم کرتی رہی تھی۔
Australian troops complete withdrawal from Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں