ایران پر نئی پابندیوں کے بل کو اوباما ویٹو کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-21

ایران پر نئی پابندیوں کے بل کو اوباما ویٹو کریں گے

واشنگٹن
(رائٹر)
امریکی صدربارک اوباماکاکہناہے کہ امریکی قانون ساز،امریکہ اوراقوام متحدہ کے دیگرمستقل رکن ممالک اورجرمنی کومعاملے کے سفارقی حل کیلئے ایرانی عزم کا امتحان لینے دیں۔وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ اوباما،ایران کے نیوکلےئرپروگرام سے متعلق کسی بھی نئی پابندی کیلئے ہونے والی قانون سازی کوویٹوکردیں گے۔سینیٹ میں جمعرات کو26ڈیموکریٹس اوریپبلکنس سینیٹرس کی حمایت سے ایک نیاقانونی مسودہ متعارف کروایاگیاجسے نیوکلےئرہتھیاروں سے پاک ایران ایکٹ2013ء کانام دیاگیاہے،جس میں ایران کے توانائی کے شعبے پرتعزیرات بڑھائی جاسکیں گی۔اس مسودے کے مطابق اگر اسرائیل،ایرانی تنصیبات کے خلاف فوجی کارروائی کرتاہوتوامریکہ کی طرف سے اسرائیل کی فوجی،سفارتی اوراقتصادی مدد کرنی چاہیے۔صدربارک اوباماکاکہناہے کہ امریکی قانون سازامریکہ اورقوام متحدہ کے دیگرمستقل رکن ممالک اورجرمنی کو معاملے کے سفارتی حل کے لیے ایرانی عزم کاامتحان لینے دیں۔امریکی سینٹ میں پیش کیے گئے قانونی مسودے پرجنوری سے قبل رائے شماری متوقع نہیں اوراسے مستردکرنے کے لیے قانون سازوں کوانتظامیہ کی طرف سے مزیددباؤکاسامناہوسکتاہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہاتھاکہ صدراوبامانئی پابندیوں سے متعلق کسی بھی بل کوویٹوکردیں گے،۔\'\'ہم نہیں سمجھتے کہ اس تجویزکی ضرورت ہے،کیونکہ ہم یہ واضح کرچکے ہیں اوراس پرہم کانگریس کے ممبران سے کچھ عرصے سے بات چیت کرتے رہے ہیں۔ہم نہیں سمجھتے کہ یہ نافذہوگااگریہ منظورہوناہوگاتوصدراسے ویٹوکریں گے\'\'۔

6عالمی طاقتوں سے ایران نیوکلےئرمذاکرات کاآغاز
جنیوا
(رائٹر)
ایران سے6عالمی طاقتوں کے ساتھ ہوئے عبوری نیوکلےئرسمجھوتہ کے نفاذکے تعلق سے آج جنیوامیں مذاکرات شروع ہوگئے۔اس کامقصدایران کے نیوکلےئرپروگرام کومحدودکرناہے اوراس کے عوض اسے اقتصادی پابندیوں میں رعایت دیناہے۔اس سمجھوتے کے نفاذکے تعلق سے پہلے تفصیل سے بات چیت ہوئی تھی۔لیکن دریں اثناء19اورکمپنیوں کوامریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ کردئیے جانے کے بعدایرانی وفدبات چیت سے الگ ہوگیاتھا۔سفارت کاروں کاکہناہے کہ ویانامیں9سے12دسمبر تک ہوئی بات چیت میں کافی پیشترفت ہوئی تھی اوراب جنیوامیں آج اورکل ہونے والی باے چیت میں عملی اقدامات پرغورکیاجائے گا۔
Obama would veto Senate's new Iran sanctions bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں