فرانس کا القاعدہ ٹھکانوں پر ڈرون حملے کا ارادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-21

فرانس کا القاعدہ ٹھکانوں پر ڈرون حملے کا ارادہ

پیرس
(رائٹر)
فرانس اس سال کے اختتام مغربی افریقہ میں اپناپہلاامریکی نگرانی ڈرون طیارہ تعینات کرے گا۔وزیردفاع لی ڈرائن نے آج بتایاکہ فرانس مالی میں القاعدہ کاقلع قمع کرنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے۔واضح رہے کہ اس سال جنوری میں مالی میں ہوئی فوجی مداخلت نے فرانس کی جدید حربی صلاحیت کی پول کھول دی اس مہم میں جدیدنگرانی والے ڈرون کی قلت کے باعث اسے پڑوسی ملک نائجرمیں موجودامریکہ ڈرون کی طرف رجوع کرناپڑاتھا۔لی ڈرائن نے مزیدبتایاکہ فرانس آئندہ جون میں امریکہ میں تیارکردہ12ریپرجاسوسی ڈرون طیاروں کوپرانے ہارفنگ ڈرون کی جگہ اپنے بیڑے میں شامل کرے گا۔ذہن نشین رہے کہ گزشتہ جنوری میں نائجرنے امریکی نگرانی ڈرون طیاروں کواپنی سرزمین پرٹھہرنے کی اجازت دی تھی جس مقصدخطے میں القاعدہ کے خلاف جاسوسی نیٹ ورک اورزیادہ باصلاحیت بناناتھا۔فرانس کی افواج نے اس مہینے کے اوائل میں مالی کے مشرقی خطے ٹمبکٹو علاقے میں اپنے سیکورٹی آپریشن کے دوران اسلامی جنگجوؤں کوہلاک کیاہے۔واضح رہے کہ فرانس نے اس سال کے اوائل میں اسلامی شدت پسندوں کے خلاف اپنی مہم تیزکردی تھی۔اسلامی جنگجوؤں نے مارچ2012میں فوجی تختہ پلٹنے کے بعدپیداہوئی غیریقینی کی صورت حال کے درمیان ملک کے شمالی حصے میں اپناکنٹرول قائم کرلیاتھا۔جنگجووں کی اس کامیابی نے مالی میں امریکی اوریوروپی ممالک کی سیکورٹی کے خدشات میں اضافہ کردیاتھااور خدشہ ظاہرکیاجارہاتھاکہ شدت پسنددنیا میں اپنی پرتشددکارروائیوں کیلئے مالی کو مرکز بناسکتے ہیں۔
France to use unarmed US-made drones to hunt al Qaeda in Mali

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں