ہم جنس پرستی کی مخالفت پر کئی مسلم قائدین سنگھ پریوار کے حامی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-21

ہم جنس پرستی کی مخالفت پر کئی مسلم قائدین سنگھ پریوار کے حامی

ملک کی کئی مسلم قائدین نے قانون تعزیت ہند کی دفعہ 377 کے مسئلہ پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے جذبات واحساسات کی تائید کی ہے ۔ (اس دفعہ کے تحت ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیا گیا ہے ) ۔ بعض مسلم قائدین نے یو پی اے حکومت کو یہاں تک وراننگ دی ہے کہ ہم جنس پرستی کے خلاف سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کی مخالفت میں درخواست نظر ثانی داخل کرنے کی ،حکومت کی کسی بھی کوشش پر 2014 میں ہونے والے انتخابات میں حکومت کو سبق سکھایا جائے گا ۔ سابق ایم پی اور عام آدمی پارٹی کی کور کمیٹی کے رکن الیاس اعظمی نے کہا ہے کہ "راہول گاندھی ،اپنی شخصی وجوہات کے لئے کانگریس کا ایجنڈ ہ لکھا رہے ہیں اور یہ ایجنڈہ خود کانگریس کی اکثریت کی رائے کے خلاف ہے ۔ اس مسئلہ (ہم جنس پرستی کی مخالفت)پر مسلمان ،بی جے پی اور آ ر ایس ایس کے ساتھ ہیں ۔ اس معاملہ میں سیکولرزم اور فرقہ پرستی کا کوئی سوال نہیں ہے ۔ اعظمی نے کہا کہ ایک مہذہب معاشرے میں آزادی کو ،مطلق یالامحدود قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ " ایسی آزادی صرف جنگوں میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا یو پی اے قائدین ایک لیڈر کے شخصی مفاد کیلئے اس ملک کو جنگل بنانا چاہتے ہیں ؟ اخبار سکیولر قیادت کے ایڈیٹر قاری ایم ایم مظہری نے دفعہ 377کو جائزہ قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایک ہی جنس کے مابین شادی صرف اسلامی اصولوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ دنیا کے تمام بڑے مذہب کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ انڈین مسلم ریلیف اینڈچیارٹیز (ادارہ )کے کنویز ڈاکٹر ایمجے خان نے کہا کہ "دفعہ 377کے مسئلہ پر بی جے پی کی تائید کے لئے مسلم تنظیمیں متحد ہیں ۔

sangh parivar muslim community against homosexuality

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں