ایڈز کی تحقیق کے لیے 10 کروڑ ڈالر مختص - باراک اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

ایڈز کی تحقیق کے لیے 10 کروڑ ڈالر مختص - باراک اوباما

امریکی صدر اوباما نے ایچ وی ایڈس کی تحقیق میں تیزی لانے کے سلسلہ میں ایک نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے ۔ اوباما نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈس کے علاج کے سلسلہ میں ادویات کی ایک نئی نسل کی تیاری کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلت کو 10کروڑڈالر کی رقم حوالہ کی جائے گی ۔ اوباما کے الفاظ میں نئی ایجادات کے ضمن میں امریکہ کو سب سے آگے ہونا چاہیئے تاکہ ایچ آئی وی کے علاج کے ایک طویل المدتی منصوبہ پر عمل کیا جائے جس کے ذریعہ عمر بھر کیلئے ادویات کے استعمال کی ضرورت نہ پڑے ،یا اس سے بھی بہتر معاملہ یہ ہوکہ بیماری کو مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔ صدر نے کہاکہ حالیہ دنوں کے دوران متعدد پالیسیاں کامیابی سے ہمکنار ہی ہیں ، ایڈس کیلئے ادویات کے حصول کی غرض سے امریکہ میں انتظار کی فہرست کو ختم کرنے کے ہدف کو گذشتہ ہفتہ حاصل کرلیا گیا ، دنیا بھر کے 60لاکھ افراد کیلئے وائرس کے انسداد کی ادویات تک رسائی سہل بنانے کے ہدف حصول میں مدد دینے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ایڈس کے انسداد کے سلسلہ میں دنیا بھر میں انتہائی اہم پیشترفت ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا یہ جنگ ابھی جاری ہے ۔ ان کے بقول یہ ایک اہم چیالنج ہے جسے سر کرنا ہے اور اس تجربہ سے خیر خوبی سے نبرداآزما ہونے اور ان افراد کیلئے مزید تاخیر نہ برتنے کیلئے جواس مرض کا مقابلہکررہے ہیں ،پر عزم جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ ایڈس کا عالمی دن 1988ء میں یکم دسمبر کو منایاجاتا ہے ۔ ایچ آئی وی ایڈس کی مہم چلانے والوں نے کہاکہ یہ دن منانا اس لئے اہم ہے کیونکہ یہ عوام اور حکومتوں کو اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ یہ مرض ابھی ختم نہیں ہوا ۔ مرض پر قابوپانے کے امریکی مراکز کے مطابق ، دنیا بھر میں 3کروڑ 50لاکھ افراد ایچ آ ئی وی ایڈس کا شکار ہیں ۔ ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جوایڈس کا سبب بنتا ہے ۔ 1981سے اب تک دنیا بھر میں ایڈس میں مبتلا 2کروڑ50لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس طرح یہ مرض تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن متعدد بیماری کا درجہ حاصل کرچکا ہے ۔

President Obama Pledges $100 Million In Funding To Help Beat AIDS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں