National Wakf Development Corporation on the Anvil
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کے رحمن خان نے کہا کہ قومی وقف ڈیولپمنٹ کار پوریشن کا قیام بہت جلد عمل میں آجائے گا اور یہ کام کرنے لگے گا ۔ کل یہاں ریاستی وقف کے کام کاج کا جائزہ لینے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر خان نے کہا کہ مرکزی کابینہ کاپوریشن کو منظوری دے چکی ہے اور یہ اگلے 20دن کے اندر 100کروڑ روپے کے کارپس فنڈ کے ساتھ کام کرنا شروع کردے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن ان وقف جائیدادوں کو ڈیولپ کرے گا جو بیکار پڑی ہوئی ہیں اور جن پر غیر قانونی قبضہ ہوجانے خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 4لاکھ ایکٹرسے زائد وقف جائیدادیں ہیں جن میں 50فیصد سے زائد پر غیر قانونی قبضہ ہے ۔مرکزی وزیر نے بتایا کہ وقف کارپوریشن وقف جائیدادوں کو ڈیو لپ کر کے ان پر کمرشلی کمپلکس ،شاپنگ مالس ،بینکویٹ ہال وغیرہ تعمیر کرائے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان جائیدادوں کا خاطرخواہ کمرشیل استعمال ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 400وقف جائیدادوں کی نشاند ہی کی گئی ہے جنہیں بی او ٹی (بلڈ۔ اوپریٹ۔ٹرانسفر ) کے تحت دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان جائیدادوں کی حالت اس وقت خستہ ہے اور ان سے کوئی آمدنی نہیں ہورہی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں