Muzaffarnagar riots - the delay in the arrest of the accused - National Minority Commission's concern
قومی اقلیتی کمیشن نے مظفر نگر کے فسادات کے ملزمین کی گرفتاری میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی ہے اور فساد متاثرین میں اعتماد بحال کرنے کیلے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن کی رکن پروفیسر فریدہ عبدالخان نے کہاکہ 6 عصمت ریزی کے واقعات کے 27 ملزمین میں سے ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان واقعات کو پیش آئے ہوئے دو مہینے گذر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کو خدشہ ہے کہ ملزمین کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ فساد متاثرین کی باز آبادکاری کیلئے اقدامات کریں۔ راحت کیمپوں میں ابتر حالات پر فریدہ خان نے کہاکہ کیمپوں میں سہولتیں ناکافی ہیں۔ لیکن متاثرین کو زبردستی کیمپ خالی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کو اعتماد بحال ہونے کے بعد ہی ان کے علاقوں میں واپس جانے کا موقع دینا چاہئے۔ فریدہ خان نے لوئی' شاہ پور' بیسی کلا اور کتبہ کے راحت کیمپوں کا دورہ کیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں