فرد جرم طے ہوتے ہی الیکشن لڑنے پر روک لگائی جائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-28

فرد جرم طے ہوتے ہی الیکشن لڑنے پر روک لگائی جائے گی

چیف الیکشن کمشنر بی ایس سمپت نے کہا ہے کہ انتخابات سے 6ماہ قبل جس شخص کے خلاف فوجداری کی دفعات کے تحت عدالت میں فرد جرم طے ہوجائے گی وہ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔ یہاں کمشنری ہال میں پانچ اضلاع کی حد بندی کی عوامی سماعت کیلئے آئے بی ایس سمپت نے کہاکہ آمدنی سے زائد اثاثہ رکھنے والے امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی خواہش ہے کہ صاف ستھری شبیہ والے لوگوں کو ہی سیاست میں داخلہ ملے گا۔ آمدنی سے زائد اثاثہ رکھنے والے امیدواروں کے بارے میں کیا کارروائی ہوگی' سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ معالہ زیر غور ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) میں رائٹ ٹو ریجکٹ کے تحت ایک اضافی بٹن ہوگا۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں آج ٹاملناڈو کی بڑی رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین کمار کی موجودگی میں ڈپٹی الیکشن کمشنر سدھیر ترپاٹھی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں برسر اقتدار انا ڈی ایم کے' ڈی ایم کے' ڈی ایم ڈی کے ' بی جے پی اور بائیں بازو و دیگر کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں حصہ لینے والے ڈی ایم کے آرگنائزیشن سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ ٹی کے ایس النگوون نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ تقریباً سبھی پارٹیوں نے ایک ہی مرحلے میں پولنگ کو ترجیح دی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں