خاتون صحافیوں کا دو تہائی حصہ جنسی ہراسانیوں کا شکار - سروے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

خاتون صحافیوں کا دو تہائی حصہ جنسی ہراسانیوں کا شکار - سروے

میڈیا اداروں سے وابستہ خاتون صحافیوں کے 2تہائی حصہ کو مقام کار پرجنسی چھیڑ چھاڑ‘ بدسلوکیوں ‘ ہراسانیوں اور دھمکیوں کے تلخ تجربات سے گذرنا پڑتا ہے ۔ پیشہ ور خاتون صحافیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اولین سروے سے اس حقیقت کا انکشاف ہوا ۔ واشنگٹن میں قائم انٹرنیشنل ویمنس میڈیا فاﺅنڈیشن اور لندن میں قائم انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے میں822خاتون میڈیا ورکرس کو شامل کیاگیا۔ سروے کا عمل جاریہ سال جولائی اور ختم نومبر کے دوران جاری رہا۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق مرد آجرین‘ نگراں کار اور رفقائے کار عام طورپر خاتون میڈیا ورکرس کو ڈراتے دھمکاتے ہیں اورجنسی چھیڑ چھاڑ اور ناروا سلوک کرتے ہیں۔ آئی ڈبلیو ایم ایف کی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ایلیزا میونوز نے بتایا کہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے اور822خواتین کے 64.48فیصد حصہ نے اپنے کام سے متعلق ڈرانے دھمکائے جانے کے علاوہ جنسی بدسلوکیوں کے کربناک تجربوں سے گذرنے کا اعتراف کیا۔ سروے کے مطابق بیشتر متاثرہ خاتون میڈیا ورکرس کسی پر یہ ظاہر نہیں کرتیں کہ ان پر کیا گذری جبکہ متاثرین کے نصف حصہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان واقعات کے ان پر نفسیاتی اثرت مرتب ہوئے ۔

Most Female Journalists Harassed At Work: Two-Thirds, Says International News Safety Institute

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں