عراق میں بم دھماکے - 29 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

عراق میں بم دھماکے - 29 افراد ہلاک

بغداد
(اے پی)
شمالی بغدادکے ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش بمباروں کے گروپ نے جارحانہ حملے کرتے ہوئے8پولیس ملازمین کوہلاک کردیا۔اس طرح سارے ملک میں سلسلہ وار حملوں میں کم ازکم29افرادہلاک ہوگئے۔کسی نے بھی حملوں کی فوری طورپرذمہ داری قبول نہیں کی لیکن شورش پسندگروپ اصلاالقاعدہ اوردیگر سنی عسکریت پسندہوٹلوں اورعوامی مقامات پرشہریوں کوباربارنشانہ بنارہے ہیں۔آج کے بم دھماکوں کی شروعات با ئیجی ٹاؤن سے ہوئی جوشمالی بغداد میں250کلومیٹردورشورش پسندوں کامضبوط گڑھ ہے ایک خودکش بمبارنے دھماکو مادہ سے لدی ہوئی اپنی کارٹاؤن پولیس اسٹیشن کے اصل باب الداخلہ میں گھسادی۔اس دھماکہ نے دیگر3خودکش بمباروں کے لئے راہ ہموارکردی جوچل کرآئے تھے ان لوگوں نے عمارت کے اندرگھس کرخودکودھماکہ سے اڑادیا۔اس حملہ میں8 ملازمین پولیس بشمول ایک افسرہلاک ہوگئے جبکہ دیگر5زخمی ہوگئے۔بعدازاں بغدادکے مختلف حصوں میں کئی بم دھماکے ہوئے جس میں21افراد ہلاک اور58زخمی ہوگئے۔پولیس نے یہ بات بتائی۔عراق کے دارالحکومت میں ہلاکت خیزترین حملہ جنوب مشرقی بایاعلاقہ میں کیاگیا جہاں ایک ٹھہری ہوئی کارمیں میں دھماکہ کرتے ہوئے پارکنگ لاٹ کونشانہ بنایاگیاجس میں6شہری ہلاک اور12زخمی ہوگئے وسطی سلہیا علاقہ میں ایک اورٹھہری ہوئی کارمیں دھماکہ کیاگیاجس میں5شہری ہلاک اور14زخمی ہوگئے۔یہ علاقہ قلعہ بندگرین زون علاقہ کے قریب واقع ہے۔
New-wave-of-bombings-kills-29-in-Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں