ڈھاکہ
(پی ٹی آئی )
آج دوسرے دن بھی بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کو سخت سیکیورٹی بندوبست کی ڈھال فراہم کی گئی جبکہ اپوزیشن بی این بی کی زیر قیادت دھمکی دی گئی کہ 5جنوری کے مجوزہ انتخابات کو روکنے تک مظاہرے ہڑتال کی مہم جاری رہے گی ۔ بی این پی اور اس کی حلیف جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ 5جنوری کے انتخابات کو منسوخ کردیا جائے ۔ سیکیورٹی فورسیس کو سرکاری تنصیبات اور املاک کی حفاظت کیلئے ڈھاکہ کے کلیدی مقامات پر تعنیات کردیا گیا ۔ پولیس اور انسداد بلوہ فورس نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکی قیمگاہ کا محاصرہ جاری رکھا ۔ بی این پی کے ہیڈ کوارٹر کا بھی محاصرہ جاری رکھا گیا ۔ کل کے ڈھاکہ کہ مارچ کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس دوران پولیس نے کہا کہ صبح کی اولین ساعتوں میں دھاوے کرکے اپوزیشن کے تین سر کردہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ۔ ان کے مکان سے 200دیسی ساختہ بم ضبط کئے گئے جو مظاہروں کے دوران استعمال کئے جانے والے تھے ۔ بی این پی نے کل ایک صحافتی اعلان میں کہا کہ مہاتماگاندھی کی ستیہ گرہ کے انداز میں 5جنوری کے انتخابات کی تاریخ تک دھرنہ مہم جاری رکھی جائے گی ۔ صحافتی اعلان میں کہا گیا کہ آج ڈھاکہ میں \"جمہوری مارچ\" نظم کیا جائے گا ۔ پولیس نے ممنوعہ مارچ کو مخاطب کرنے خالدہ ضیا کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ 5جنوری کے انتخابات تک سڑکوں پر ،ٹرین کے راستوں پر اور آبی گذرگاہوں پر دھرنہ دیا جائے گا ۔ مہاتماگاندھی نے برطانوی دواقتدار میں ستیہ گرہ اور عدم تشدد کی مہ چلائی تھی ان ہی خطوط میں بنگلہ دیش میں بھی اپوزیشن نے مہم شروع کی ہے ۔ بی این پی کے نائب صدر ریٹائر ڈ میجر حفیظ الدین احمد نے پارٹی کی طرف سے اعلان کیا کہ آج جمہوری مارچ منظم کیا جائے گا ۔ اس اعلان کے بعد حفیظ الدین احمد کو گرفتار کرلیا گیا اور کئی قائدین روپوش ہوگئے ۔ کل کے مارچ میں ایک جماعت اسلامی کا کارکن اور ایک ریلوے گارڈ ہلاک ہوگیا تھا ۔ بنگلہ دیش میں سیاسی تشدد کے دوران اب تک 120افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ نومبر سے ملک کی معیشت تباہ ہے ۔ خالدہ ضیا نے 24دسمبر کو عوام سے کہا تھا کہ وہ 29دسمبر کو ڈھاکہ مارچ میں حصہ لیں ۔ خلادہ ضیا نے مطالبہ کیا کہ ایک کار گذار حکومت قائم کی جائے جو 5جنوری کے انتخابات کی نگرانی کرے ۔ دارالحکومت ڈھاکہ دو دن سے محاصرہ کی حالت میں ہے ۔ عوامی لیگ کے جنرل سکریٹری اور وزیر سیداشرف اسلام نے دعوی کیا کہ اپوزیشن دھاکہ مارچ میں ناکام ہوگئی ہے اور خالدہ ضیا مارچ کو مکاطب کرنے کا ڈرامہ کرچکی ہے ۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ مجوزہ انتخابات کو ملتوی کرنے سے دستور شکن طاقتیں اقتدار حاصل کرلیں گی ۔شیخ حسینہ کی حکومت کی میعاد 24جنوری کو ختم ہوجائے گی ۔ اگر 5جنوری کے انتخابات وقت پر منعقد نہ ہوں تو غیر دستوری عناصر غلبہ حاصل کرلیں گے ۔
March for democracy to continue: Khaleda
2013-12-31
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں