سنگاپور
( پی ٹی آئی )
ملک کے لٹل انڈیا علاقہ میں 8دسمبر کے نسلی فساد میں مبینہ طور پر ملوث 25زیر حراست افراد میں شامل ایک ہندوستانی نے حکام کی جانب سے خود پر عائد شرائط کی عدالتی نظر ثانی کی درخواست داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 28سالہ ارون کالیامورتی ٹورسٹ سوشل ویزٹ پاس پر سنگاپور میں تھے کہ8دسمبر کو یہ واقعہ پیش آیا ۔ ارون کالیا مورتی کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہے ۔ انہوں نے گذشتہ ہفتہ عدالت سے امگریشن اینڈ چیک پوائنٹس تھارٹی (آئی سی اے ) کے یکطرفہ فیصلہ میں ترمیم کی درخواست کی تھی ۔ اسپیشل پاس حاصل کرنے کے لئے انہیں روزانہ حکام کے روبرو پیش ہونا پڑتا تھا ۔ ارون کالیا مورتی ضمانت پر رہائی کی شرط سے متعلق عدالتی احکامات کے تحت اب ہفتہ میں ایک بار حکام کے روبرو پیش ہونے کی رعایت کے خواہاں ہیں ۔ڈپٹی پبلک پرازیکیوٹر جان لونے تاہم آج عدالت پر واضح کیا کہ ایس Sپاس کی جرائی کے لئے کنٹرولر آف امگریشن کو کسی بھی نوعیت کی کوئی بھی شرط عائد کرنے کا اختیار ہے ۔ جان لو نے کہا کہ یہ فیصلہ عاملہ کا ہے اور عدالت کو اس پر نظر ثانی کا اختیا رنہیں
Indian to seek judicial review on bail conditions
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں