دارجلنگ گورکھا جن مکتی اور ممتا بنرجی میں مفاہمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-21

دارجلنگ گورکھا جن مکتی اور ممتا بنرجی میں مفاہمت

بمل گورنگ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر دار جلنگ کو ترقی کی پٹری پر ڈالنے کیلئے متحد اقدام کرنا شروع کردیا ہے ۔ آئندہ 26دسمبر کو بمل گورنگ جی ٹی اے چیف کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ وزیر اعلی نے اسی کے ساتھ پنچایت انتخابات پر بھی غور کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ دار جلنگ کی گورکھاجن مکتی مورچہ کے بمل گورنگ ،روشن گیری اور دیگر لیڈروں نے ریاستی راجدھانی نوانو میں وزیر اعلی ممتا بنرجی ،چیف سکریٹری اور اعلی افسران سے ملاقات کے بعد پہاڑ میں امن کی بحالی کا اشارہ دیا ۔ بمل گورنگ نے کہا کہ دار جلنگ کے عوامی کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ وہاں سیاحت کو استحکام حاصل ہواور اس کے لئے ضروری ہے کہ اس خطہ میں امن کے ساتھ سرکار کے قدم سے قدم ملاکر ترقی کی منزل حاصل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کے ساتھ چلنے کے لئے ضروری ہے کہ اختلافات کو نظر انداز کرکے ترقی کی راہ چلا جائے ۔ دار جلنگ کے عوام کا مطالبہ ہے وہ اپنی جگہ قائم رہے گا ۔ لیکن ترقی کے نام پر ہم حکومت کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اعلی حکام اور وزیر اعلی سے ہوئی میٹنگ میں گورکھا جن مکتی مورچہ کے لیڈران تلک دیوان روشن گیری اورافسرا علی بھی شریک تھے ۔سبھوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جی ٹی اے مکمل نفاذ کے لئے حکومت کے اقدام کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا ۔

Darjeeling Gorkha Mukti and Mamata Banerjee understanding

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں