سری لنکا میں ٹامل باشندوں کے مسئلہ سے نمٹنے میں حکومت کے طریقہ کار پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-16

سری لنکا میں ٹامل باشندوں کے مسئلہ سے نمٹنے میں حکومت کے طریقہ کار پر تنقید

ڈی ایم کے کے جنرل کونسل اجلاس میں آج متعدد مقررین نے 2014پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ ڈی ایم کے اتحاد کی مخالفت کی ۔ پارٹی کے ایک قائد نے یہ بات بتائی۔ ڈی ایم کے کے قائد نے اپنی شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پر آئی اے این ایس کو بتا یا کہ متعدد مقررین نے کہا ہے کہ پارٹی کو آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کے لئے کانگریس سے اتحاد نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتا یا کہ پارٹی تن تنہا انتخابی مقابلہ کرسکتی ہے۔ ڈی ایم کے نے سری لنکائی ٹامل باشندوں کے مسئلہ سے نمٹنے حکومت کے طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکمران یو پی اے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ تاہم بعد ازاں پارٹی نے کانگریس کے ساتھ مصالحت کرلی۔ ایم کروناندھی کی دختر کنی مولی، کانگریس کی تائید کے ساتھ دوبارہ راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئیں۔ ڈی ایم کے جنرل کونسل اجلاس، لوک سبھا انتخابات اور دیگر مسائل پر پارٹی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے یہاں منعقد ہورہا ہے۔ پارٹی صدر ایم کروناندھی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں کئی قراردادیں منظور کی گئیں۔ جنرل کونسل نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ضلع ٹیو ٹیکورن میں دوسرا راکٹ داغنے کا مرکز قائم کرنے کے اقدامات روبہ عمل لائے۔ دوسری قرارد میں مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ حکومت سری لنکا کی جانب سے وہاں نا اہل باشندوں کے خلاف جنگی جرائم اور مبینہ انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی پاداش میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ( یو این ایچ آر سی) میں قابل اعتماد اور آزاد انہ بین الاقوامی تحقیقات کے لیے قرارد اد پیش کرے۔ ڈی ایم کے نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جزیرہ ملک میں ٹامل باشندوں کو مکمل اختیارات فراہم کرنے حکومت سری لنکا پر زور دے۔ ایک اور قرار دادمیں ڈی ایم کے نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ سنگاپور سے بات چیت کرے تاکہ فسادات کے بعد وہاں سکونت پذیر ٹامل باشندوں کے اندیشوں کو دور کیا جاسکے۔

DMK to Centre: Move Resolution Against Lanka in UNHRC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں