سردار پٹیل مجسمہ کی تعمیر مہم کے لیے بنگلور میں یکجہتی ریلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-16

سردار پٹیل مجسمہ کی تعمیر مہم کے لیے بنگلور میں یکجہتی ریلی

گجرات میں تعمیر کئے جارہے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجمسے کیلئے لوہے کی وصولی مہم کے طورپر شہر میں آج یکجہتی ریالی منعقد کی گئی۔ شہر کے فریڈم پارک سے شروع ہونے والی اس یکجہتی ریالی میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔ ریالی کا افتتاح فلم اداکار گنیش اور یوگا گرو وچنا نندا سوامی نے کیا۔ فریڈم پارک سے شروع ہونے والی ریالی کے آر سر کل، سٹی سیول کورٹ، میسور بینک سرکل اور پیلس سرکل ہوتے ہوئے واپس فریڈم پارک پہنچی۔ اس ریالی میں بی جے پی کے مرکزی قائدشبو گوئل، سابق وزیراعلیٰ جگدیش شیٹر، بی جے پی کے ریاستی صدر پرہلا جوشی، رکن پارلیمان اننت کمار، لوہا وصولی کمیٹی کے ریاستی کنوینر و سابق ریاستی وزیر مرگیش نرانی، کنڑا فلم اداکار شری ناتھ، ایچ کے سی سی چےئرمین شیوکمار، ساب نائب وزیراعلیٰ آر اشوک، اراکین اسمبلی ایس آر وشوناتھ، روی سبرامنیا، منی راجو وجئے، وجئے کمار، ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ یکجہتی ریالی سے قبل گجرات کے بڑودہ میں منعقدہ یکجہتی کے موقع پر گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کی تقریر کا راست ٹیلی کاسٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ بڑودہ میں گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے جیسے ہی یکجہتی ریالی کا افتتاح کیا شہر میں بھی یکجہتی ریالی کا آغاز کیا گیا۔ اس یکجہتی ریالی میں شرکت کیلئے لوگوں نے آج صبح سویرے 6بجے سے ہی فریڈم پارک میں جمع ہونے لگے۔ ریالی کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اننت کمار نے کہاکہ ملک کی یکجہتی کیلئے کام کرنے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اصولوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے نریندر مودی نے یہ منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلا لحاظ سیاسی پارٹی سبھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کی تعمیر میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریاست میں بھی اس مجسمہ کی تعمیر کیلئے لوہے کی وصولی کیلئے 15دسمبر تا 26دسمبر مہم جاری رہے گی۔

Thousands gather in Bangalore's Freedom Park to participate in Narendra Modi's 'Run for Unity'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں