15/دسمبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
والوو بس کے حادثہ کی تحقیقات کرنے سے پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور تناؤ کا شکار تھا۔ اور گاڑی کے اندر پٹاخے تھے۔ حالیہ دو واقعات کی تحقیقات سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ ان واقعات میں 52افراد ہلاک ہوگئے۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور بہت زیادہ تھکا ہوا تھا۔ اس کو آرام ملا ہی نہ تھا۔ اس کو ڈبل ڈیوٹی کرنا پڑا تھا۔ روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وے اتھاریٹی کے وزیر آسکر فرنانڈیز نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ بنگلور۔ حیدرآباد بس میں پٹاخے بھی تھے۔ 30اکتوبر کو ہوئے پہلے حادثہ میں 45 مسافرین زندہ نذر آتش ہوگئے۔ بنگلور سے حیدرآباد جانے والی بس محبوب نگر میں ایک نالہ سے ٹکرانے کے بعد فیول ٹینک کے پھٹ جانے سے شعلہ پوش ہوگئی۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ شاید چنگاری سے آگ لگ گئی ہو اور پٹاخے پھٹ پڑے ہوں۔ دوسرے واقعہ میں جو 14 نومبر کو پیش آیا ممبئی سے بنگلور جانے والی بس ہویری کرناٹک میں روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد جل گئی اس حادثہ میں 40 مسافرین نذر آتش ہوگئے۔ فرنانڈیز نے بتایاکہ دوسرے واقعہ کی وجوہات کا پتہ چلا یا جارہا ہے۔ دریں اثناء ابتدائی رپورٹس جو ڈیٹا انالیسس سنٹر نیشنل آٹو موٹیو ٹسٹنگ اینڈ ڈی سے وصول ہوئیں۔ پتہ چلا ہے کہ بس کا فرش چوبی تھا اور نشتیں بھی آتش گیر مادہ سے بنی ہوئی تھیں ان بسوں کی رفتار بھی حد سے زیادہ تھی۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ وہ شخصی طورپر حادثہ کے کیسس کی جانچ کریں گے اور حادثات کو روکنے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہندوستانی حالات والوو بس کیلئے موزوں نہیں ہیں یا جس انداز میں ان بسوں کو چلایا جارہا ہے اس میں کچھ خامی ہے۔ ٹرانسپورٹ، ٹورازم اینڈ کلچر کے چیرمین اسٹانڈنگ کمیٹی سیتارام یچوری نے کہاکہ ان امور پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی ان امور کی جانچ کرے گی۔ بڑھتے ہوئے سڑک حادثات پر فرنانڈیز نے کہاکہ ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ موٹر وہیکل قانون سازی کو سخت بنایاجائے گا اور سڑکوں کو بہتر بنایاجائے گا تاکہ حادثات کی روک تھام ہو۔ سال 2012ء میں سڑک حادثات میں اموات بڑھ کر 1.38 لاکھ ہوگئے۔ Andhra Volvo mishap: Driver was on double duty, fire crackers in bus
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں