China hopes to maintain peace along borders with India, Chinese state councilor Yang Jiechi meets Indian foreign minister
چین نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ بین الاقوامی امور میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر امید ہے اور سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے کے لئے کام کرنا چاہتاہے ۔اسٹیٹ کونسلر یانگ جی چی نے قومی سلامتی مشیر شیو شنکر مینن سے بات چیت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ قومی سلامتی پر کل کیپ ٹاؤن میں برک سینئر نمائندوں کے درمیان ملاقات کے موقع پر انہوں نے شیو شنکر مینن سے بات چیت کی اور کہا کہ چین کو امید ہے کہ ، ہندوستان اس کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے اور سرحدوں پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے باہم کام کیا جائے گا ۔ شیو شنکر مینن نے بھی امید ظاہر کی کہ چین اور ہندوستان اپنے تعلقات کو انتہا ئی بلندی پر پہنچائیں گے اور اعلی سطحی بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ اکتوبر میں ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی دفاعی تعاون معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے جب وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا ۔ قبل ازیں برکس کے قو می سلامتی مشیروں سے خطاب کرتے ہوئے یانگ جی چی نے رکن ممالک کے درمیان سیکوریٹی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ اس سے نہ صرف علاقائی سطح پربھی تعاون کو فروغ دیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے سائبر انفارمیشن سیکوریٹی کو سماجی استحکام اور قومی سلامتی کے لئے انتہائی اہم قرار دیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں