چینی تحقیقی روور خرگوش چاند پر پہنچ گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-16

چینی تحقیقی روور خرگوش چاند پر پہنچ گیا

بیجنگ
( پی ٹی آئی )
چین کا پہلا چاند کی تحقیق کرنے والا سٹیلائٹ آج کامیابی کے ساتھ لینڈر سے علحدہ ہوگیا اور چاند کی سر زمین پر اس کی نرم سر زمین پر گہرے نقوش چھوڑگیا ۔یہ کامیابی کمیونسٹ ملک کی جانب سے تقریبا 40برسوں میں چاند کی سطح پر دنیا کی پہلی سافٹ لینڈنگ کی انجام دہی کے گھنٹوں بعد ملی ہے ۔ چین کا پہلا مون روور یوٹویاجیڈخرگوش آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں لینڈر سے علحدہ ہوگیا ۔ چینی سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ چینی خلائی جہاز چانگ ای تھری چاند پر اتر گیا ہے ۔ چانگ ای تھری کو12روز قبل روانہ کیا گیا تھا جیسے ہی چینی خلائی جہاز چانگ ای تھری چاند پر بے آف رینبو کہلائے جانے والے علاقے پر اترا ، خلائی تحقیق کے چینی ادارے سائنس ، ٹکنالوجی اینڈانڈسٹری فارنیشنل ڈیفنس میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔وہاں پر موجود افراد نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور مبارکباددی ۔ ذرائع ابلاغ کے سرکاری اداروں نے فورا ہی یہ تصاویر اورخبر یں نشر کرنا شروع کردیں ۔ ماہرین نے اسے انتہائی بڑے پیمانے پر جاری چینی خلائی پروگرام میں ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔ دس سال قبل چین کی جانب سے پہلا خلائی سفر کیا گیا تھا ۔ اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین چاند پر پہنچنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے ۔ 1969ء میں امریکی خلاباز نیل آرمسٹرونگ چاند پر اترا تھا اور یوں کسی انسان کا چاند پر یہ پہلا قدم تھا ۔ اس کے بعد 1976ء میں روسی خلائی جہاز لونا24چاند پر پہنچا تھا ۔ ایک آسٹریلیا ئی خلائی ماہر موسر جونز کے خیال میں چین کے چاند کی جانب سفر کا مقصد تحقیق وقار اور ٹکنالوجی کی ترقی کو ظاہر کرنا ہے ۔
China's Jade Rabbit rover rolls onto Moon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں