مشہور زمانہ فلم لارنس آف عربیہ کے اداکار پیٹر اوٹول کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

مشہور زمانہ فلم لارنس آف عربیہ کے اداکار پیٹر اوٹول کا انتقال

lawrence-of-arabia
ہالی ووڈکی مشہورزمانہ فلم لازنس آف عربیہ سے شہرت یافتہ اداکارپیٹراوٹول کاطویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔وہ81برس کے تھے۔ڈیلی میل ڈاٹ کوڈاٹ یوکے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ ویلنگٹن ہاسپٹل میں14دسمبرکوانہوں نے آخری سانس لی۔ان کے ایجنٹ اسٹیوکینس نے بتایاکہ ان کی شخصیت حقیقی معنوں میں منفرد اوراپنے شعبہ میں دیوقامت تھی۔ان کی دخترکیٹ اوٹول نے اس موقع پرکہاکہ خاندان کیلئے ان کی شفقت ومحبت ناقابل فراموش ہے اوران کی یادوں کی شمعیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ روشن رہیں گی۔کیٹ نے یہ بھی بتایاکہ ان کی وصیت اور خواہش کے مطابق ان کی آخری رسومات خندہ زن لبوں اورگیتوں کے ساتھ اداکی جائیں گی۔پیٹراوٹول عرصہ درازسے ایک نہ ایک علامت میں مبتلارہتے اورآخرکارخرابئی صحت سے تنگ آکرانہوں نے2012میں فلمی دنیااوراداکاری کوخیربادکہنے کااعلان کیاتھا۔انہیں درحقیقت عالمی شہرت1962میں فلم لازنس آف عربیہ سے نصیب ہوئی۔ان کی فلمی زندگی تقریبا6دہائیوں پرمحیط رہی اوراس دوران انہیں1964میں فلم بیکیٹ،1966میں ہاؤٹواسٹیل اے ملین،1968میں دی لائیون ان ونٹر،1969میں گڈبائی مسٹرچیپس،1972میں مائی فیوریٹ ائیراور2006میں فلم ونیس میں ان کی شانداراداکاری کیلئے آسکرایوارڈ کیلئے نامزدکیاگیا۔وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ لازنس آف عربیہ ان کی انتہائی پسندیدہ فلم تھی جس میں پیٹراوٹول کی اداکاری نے انہیں حیرت زدہ کردیاتھا۔

Lawrence Of Arabia's Peter O'Toole Dead At 81

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں