Adarsh scam report tabled in Maharashtra assembly
مہاراشٹرا حکومت نے آدرش ہاوزنگ اسکام پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اسمبلی میں آج پیش کی ۔اس رپورٹ کا شدت سے انتظار کیا جارہاتھا ۔اسکام میں ریاست کے سرکردہ سیاستدانوں اور اعلی افسران ملزمین ہیں ۔چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے دور کنی عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی پیش کی ۔ریاستی حکومت نے بمبئی ہائی کورٹ سے رپورٹ پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا اور یہ مہاراشٹرا مقننّہ کے یہاں سرمائی اجلاس کے آخری روز پیش کی گئی ۔ کمشن نے جاریہ سال اپریل میں ریاستی حکومت کو حتمی رپورٹ پیش کی تھی ۔ہائی کورٹ کے ریٹائرڈجسٹس جے اے پاٹل کی زیر قیادت کمیشن جنوری 2011میں قائم کیا گیا تھا ۔جنوبی ممبئی میں آدرش ہاوزنگ سوسائٹی کی 31منزلہ عمارت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے یہ کمیشن قائم کیا گیا تھا ۔ ان میں اراضی کی ملکیت کے ساتھ ساتھ یہ پہلو بھی شامل تھا کہ آیا کارگل جنگ کے ہیروز کے لئے محفوظ تھی اور آیا تعمیر کی اجازت منظور کرنے میں قواعد کے خلاف ورزی کی گئی ۔
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں