سابق مصری وزیر اعظم احمد شفیق کی وطن واپسی کی راہ ہموار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-21

سابق مصری وزیر اعظم احمد شفیق کی وطن واپسی کی راہ ہموار

قاھرہ
(رانٹر)
حسنی مبارک کے دورکے آخری وزیراعظم احمدشفیق جلدہی خودجلاوطنی سے واپس لوٹ سکتے ہیں۔ہوسکتاہے کہ ان کی سیاسی واپسی بھی ہوکیونکہ مصری عدالتوں نے انہیں بدعنوانی کے کیس سے بری کردیاہے اوردوسرے کیس کوروک دیاگیاہے۔شفیق صدارتی الیکشن میں اخوان المسلمین سے ہار گئے تھے۔مرسی کے زمانہ میں ان کے خلاف بدعنوانی کے کئی کیس چلائے گئے تھے۔بعدمیں عوامی مظاہروں کے بعدفوج نے انہیں اقتدارسے ہٹادیا تھا۔عدالتی ذرائع نے بتایاہے کہ عدالت نے شفیق کے خلاف آخری کیس استغاثہ کوواپس کردیا جنہیں اب یہ فیصلہ کرناہے کہ آیااس کوختم کردیں یاالزامات کی مزیدتفتیش کی جائے۔یہ الزام سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ہے۔ایک علیحدہ فیصلہ میں شفیق اورمبارک کے دوبیٹوں اعلی اورجمال کوبری کردیاگیاہے۔بدعنوانی کے ایک الگ معاملہ میں اعلی اورجمال مبارک ابھی جیل میں رہی رہیں گے۔اس فیصلہ کے مطابق شفیق کانام چندروزکے اندران لوگوں کی فہرست سے نکال دیاجائے گاجن کی گرفتاری کا حکم دیاگیاہے۔شفیق کی واپسی سے مصرمیں اقتدارکاتوازن بدل جائے گاورنہ مرسی کوبنائے جانے کے بعدسے عرب دنیاکے سب بڑے ملک میں ایک نیاسپاہی سلسلہ شروع ہوگیاہے جس کے تحت اگلے سال صدارتی اورپارلیمانی الیکشن ہونے ہیں۔مصرکی سیاسی جدوجہدمیں عدالتیں بہت سرگرم رول اداکررہی ہیں۔2011میں مبارک کی معزولی کے بعدان کے اورانکے معاونوں کے خلاف متعددکیس درج کئے گئے تھے مگرمرسی کی اقتدارسے بے دخلی کے بعد منظربدل گیاہے۔مبارک کوجیل سے رہاکردیاگیاہے تاہم ان پر2011 میں احتجاج کرنے والوں کومارنے کاحکم دینے کے الزام میں دوبارہ مقدمہ چل رہاہے۔
Egypt court rulings pave way for Shafik return

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں