اقوام متحدہ/نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
جنوبی سوڈان کی گڑبڑ زدہ ریاست جونگلی میں اقوام متحدہ کے مشن پرتقریبا2ہزارباغیوں کے حملے میں نگران امن فورس کے2ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوگئے۔ایک زخمی ہندوستانی فوجی کومشن کے ہاسپٹل ملاکل منتقل کیاگیا۔8ماہ کی مدت میں یہ دوسراواقعہ تھاجس میں ہندوستانی سپاہیوں کوجانی نقصانات ہوئے۔سفیر ہندبرائے اقوام متحدہ اشوک مکرجی نے کل رات،امن کی نگرانی،موضوع پراقوام متحدہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ\'بدقسمتی سے آج صبح ہی مسلح گروپ نے جنوبی سوڈان میں ہندوستان کے2سپاہیوں کو ہلاک کردیا،بعدمیں مکرجی نے اخباربویسوں کوبتایاکہ1500تا2000افراد کل صبح اقوام متحدہ کے مشن میں زبردست گھس آئے۔اس وقت وہاں،43ہندوستانی سپاہی اقوام متحدہ کے4سیاسی عہدیدار(مبصرین)اور12سیویلین ارکان عملہ موجودتھے۔اکولوکاؤنٹی کے گڑبڑزدہ علاقہ میں گڑبڑ سے بچنے جنوبی سوڈان کے تقریبا30باشندوں نے اس مشن میں پناہ لے رکھی تھی۔لونیوزنوجوانوں کے نسلی گروپ نے ہندوستانی سپاہیوں سے خواہش کی کہ وہ جنوبی سوڈان کے ان لوگوں کوحوالے کردیں۔ہندوستانی سپاہیوں نے اس حوالگی سے انکارکردیاتب باغیوں نے اندھادھندفائرنگ کردی جس میں2ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوگئے تاہم اقوام متحدہ کے18سیاسی عہدیداراورسیویلین ارکان عملہ محفوظ رہے۔ْ ْْْْْْْْْْْْ
Two Indian soldiers killed in attack on UN base in South Sudan
2013-12-21
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں