سرحدی گارڈس کو غیر سماجی سرگرمیوں کیخلاف چوکس رہنے کا مشورہ - شنڈے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-21

سرحدی گارڈس کو غیر سماجی سرگرمیوں کیخلاف چوکس رہنے کا مشورہ - شنڈے

وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج سرحد پرنگرانی کرنے والی طاقتوں سے کہا ہے کہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ملک کے دوستانہ تعلقات کا فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنے برے ارادوں کی تکمیل کے خواہشمند غیر سماجی عناصر پر قابو پایا جائے ۔نیپال اور بھوٹان جیسے ممالک کے ساتھ کھلی اور دوستانہ سرحدوں کی نگرانی کرنے والی ٹاسک فورس کو ایک بڑا چیلنج لاحق ہے ۔ انہ نے کہا کہ سکیوریٹی فورسس کو ان کے سر حدی محاذوں کی نگرانی کا کام کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے ۔ سرحدی علاقوں کی ایک طویل سر زمین پر غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل انسداد کیا جائے ۔ چند ممالک کے ساتھ ہماری سرحدیں کھلی ہیں اور ان کے ساتھ ہمارے انتہائی دوستانہ تعلقات ہیں ۔ عوام کسی مسئلہ کے بغیر ان علاقوں میں نقل وحرکت کرسکتے ہیں لیکن ہم کو دیکھنا چاہئے کہ مخالف ملک عناصر اس کا فائدہ نہ اٹھائیں ۔ یہ ایک بڑا چیلنج ہے ۔ سیکوریٹی فورسس کو ان علاقوں میں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنا چاہئے اور اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ ان دوستانہ رشتوں کا فائدہ نہ اٹھایا جائے اور ملک کے خلاف کوئی غیر قانونی سر گرمیانجام نہ دی جائے ۔ فورسس کو چاہئے کہ ایسی سرگرمیوں کے مکمل انسداد کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے یہاں اس کی گولڈن جوبلی تقاریب کے دوران ایس ایس بی سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ سشسترا سیما بل کو نیپال اور بھوٹان کے ایک اور ٹیم فوجی دستہ بی ایس ایف بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کی سرحد کی نگرانی کرتا ہے ۔ شنڈے نے فورس سے یہ بھی کہا کہ سرحدیعلاقوں میں رہنے والے افراد کو تعلیم اور نگہداشت صحت کی فراہمی جیسی سماجی بھلائی کی سر گرمیوں کو بھی جاری رکھنا چاہئے ۔ وزیر داخلہ جنہوں نے جنوبی سے ملاقات کی ۔ اتر کھنڈ میں سرینگر میں فورسس آفیسرس ٹرینگ اکیڈیمی کے لئے فنڈس کی منظوری کا بھی اعلان کیا جس کو ریاست میں حالیہ بارش کے قہر کی وجہ سے نقصان پہنچا۔

Don't allow elements to take advantage of friendly borders - Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں