کاروان امن بس سے مقبوضہ کشمیر کے 14 نئے مہمانوں کی سری نگر آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

کاروان امن بس سے مقبوضہ کشمیر کے 14 نئے مہمانوں کی سری نگر آمد

مقبوضہ کشمیر سے آج چودہ نئے مہمان یہاں پہنچے جبکہ وادی کشمیر کے 19شہری اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے خطہ قبضہ عبور کر کے دوسری جانب گئے جو 1947میں ملک کی تقسیم کے سبب جدا ہوگئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ شمالی کشمیر کے اری سیکٹر میں واقع خطہ قبضہ پر ہندوستانی فوج کی آخری کمان چوکی عبور کرکے 12مسافر یہاں قیام کے بعد واپس ہوئے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ مقبوضہ کشمیر کے 14شہری امن سیتو ( پل) پا پیادہ عبور کرے کمان پوسٹ پہنچے تھے۔ ایک کشمیری جو مقبوضہ کشمیر گیا تھا، ان 14مہمانوں کے ساتھ یہاں واپس ہوا۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ مقبوضہ کشمیر کے گیارہ باشندے جو گذشتہ بس سے یہاں پہنچے تھے ، وہ بھی اپنے گھر لوٹ گئے۔ بین الاقوامی پاسپورٹ کے بجائے ، ٹراویل پرمٹ پر خطہ قبضہ کے دونوں جانب کے شہریوں کو سفر کی اجازت دینے 7اپریل 2005ہند پاک معاہدے کے بعد سے کاروان ۔امن بس سری نگر اور مظفر آباد کے مابین شروع کردہ سرویس سے ابھی تک ہزاروں افراد کو اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کا موقع فراہم ہوا۔

14 fresh PoK guests among 45 cross sides on LoC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں