خالدہ ضیا سے احتجاج کی قیادت کرنے شیخ حسینہ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

خالدہ ضیا سے احتجاج کی قیادت کرنے شیخ حسینہ کا مطالبہ

بنگلہ دیش میں بیگمات کی لڑائی میں شدت آگئی ہے ۔وزیر اعظم حسینہ نے اپوزیشن بی این پی قائد خالدہ ضیاء سے کہا کہ وہ سڑک پر آجائیں اور احتجاج کی رہنمائی کریں ۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے جمعرات کے دن کہاکہ اگر خالدہ ضیاء احتجاج جاری رکھنا چاہتی ہیں تو وہ سڑک پر آجائیں اور احتجاج کی قیادت کریں ۔ اپوزیشن کے ملک گیر احتجاج اور تشدد برپاہونے کے بعد وزعر اعظم نے خالدہ ضیاء سے کہا کہ وہ سڑک پر آجائیں ۔ برسراقتداری عوامی لیگ 5جنوری کو پارلیمانی انتخابات کروانا چاہتی ہے ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ اپوزیشن قائد خالد ضیا کی تحرک اور احتجاج سے کم عمر نوجوان مجرمین بنتے جارہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے الزام لگایا کہ برسراقتدار پارٹی ہی جمعرات کے دن دار الحکومت ڈھاکہ میں بس کو نذر آتش کرنے کی ذمہ دار ہے ۔ ڈھاکہ شاہ پانچ علاقہ میں ایک چلتی بس پر موٹر کاک ٹیلبم سے حملہ کیا گیا ۔ اس بس کو آگ لگ گئی ۔ 19افراد زخمی ہوگئے ۔ اپوزیشن کے احتجاج کے تیسرے دن یہ واقعہ پیش آیا ۔ اپوزیشن نے حکومت کے انتخابات کے اعلان کے بعد ملک گیر سطح پر بند منایا اور اس بند کے دوران زبردست تشدد ہوا ۔ بس پر حملہ کے واقعہ میں زخمی ایک شخص بعد میں فوت ہوگیا ۔ ڈھاکہ میڈیکل کالج میں علاج کے دوران زخمی شخص فوت ہوگیا ۔ بنگلہ دیش میں اس وقت دونوں بیگمات کی لڑائی شدت اختیار کرلی ہے ۔ ایسے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپوزیشن قائد خالد ضیا کو چیلنج کیا کہ وہ سڑک پر احتجاج کی قیادت کریں ۔

sheikh Hasina urged Khaleda Zia to lead protesters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں