سرمایہ کاری اور معافی اسکیموں پر عمران خان کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

سرمایہ کاری اور معافی اسکیموں پر عمران خان کی تنقید

عمران نے آج پاکستان کی نئی سرمایہ کاری اور عام معافی اسکیموں پر تنقید کرتے ہوئے اسے کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کرنے کی تجویز سے تعبیر کیا ۔ عمران خان نے بتایا کہ یہ اعلانات کالے دھن والے عوام کے لیے اپنی رقم کو سفید دھن میں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے ۔ انہوں نے اسے سفید دھن تبدیلی اسکیم سے تعبیر کیا ۔ سرمایہ کاری کے حصول کے لیے نواز شریف نے کل متعدد اقدامات اور عام معافی اسکیموں کا اعلان کیا جس میں اس بات کا بھی وعدہ کیا گیا کہ گرین فلیڈ پراجکٹس میں کی جانے والی سرمایہ کاریوں کے ذرائع کی تحقیقا ت نہیں کی جائیں گی ۔ خان نے بتایا کہ عام معافی اسکیموں کو قبل ازیں بھی روشناس کرایا گیا ۔ وہی لوگ جو قانون شکنی کا ارتکاب کرتے ہیں ، اور ٹیکس ادا نہیں کرتے انہیں ہی اس سے فائدہ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر حالات ایسے ہی رہیں تو پھر متمول افراد اور زیادہ دولتمند بن جا ئیں گے اور غریب اور بھی زیادہ غریب ہوجائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ درمیانی طبقہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی پارٹی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔ شمالی وزیر ستان میں گزشتہ شب ڈرون حملوں پر اظہار خیلا کرتے ہوئے انہوں نے بتای کہ سابقہ حکومت کی طرح موجود حکومت بھی بین ا
لاقوامی ایجنڈے کے تحت عمل میں آئی ہے ۔ خان نے بتایا کہ یہ بات واضح ہے کہ ملک میں ایک زبردست چال جارہی ہے جبکہ اس حکومت کو موجود میں لای گیا ہے ۔ پی ایم ایل حکومت کے وزیر اطلاعات امریکی محکمہ خارجہ کے تر جمان کی طرح باتیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے سابقہ موقف کا اعادہ کیا کہ 11مئی کے عام انتخابات میں دھوکہ بازی سے کام لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پی ایم ایل این حکومت نے بآسانی اقتدار حاصل کرلیا ۔ دریں اثناء خبیر پختون صوبہ میں حکمراں پارٹیوں کے ورکرس ناٹو رسدات کے خلا ف دھرنے میں شامل ہونے کے لیے پشاور کے حیات آباد ٹول پلازہ علاقہ میں اکٹھا ہوگئے جبکہ دھرنے کا آج ساتواں دن تھا ۔ خان نے اعلان کیاکہ ان کہ پارٹی نے ناٹو ٹرکس کو خبیر پختون کے راستہ افغانستان جانے اوروہاں اس وقت تک روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاوقتیکہ قبائیلی علاقوں اور صوبہ میں امریکی ڈرون حملوں کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے ۔

Imran Khan criticized Nawaz Sharif's Schemes and Plans

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں