ممبئی کے لودھا گروپ نے لندن میں کناڈا ہائی کمشنر کی عمارت خرید لی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

ممبئی کے لودھا گروپ نے لندن میں کناڈا ہائی کمشنر کی عمارت خرید لی

ممبئی سے تعلق رکھنے والے لودھا ڈیولپرس نے آج وسطی لندن میں واقع مک ڈونالڈہاوس کو حاصل کرنے کا اعلان کیا ۔ یہ عمارت کناڈائی ہائی کمیشن کی ملکیت تھی جسے زائد از 300ملین پاونڈوس (3ہزار کروڑ روپئے ) کے عوض حاصل کیا گیا ۔ اس معاہدہ سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ لودھا گروپ برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکٹ میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے ۔ پچھلے ایک برس کے دوران یہ تیسری بڑی جائیداد ہے جسے کسی خانگی کمپنی نے خریدا ہے ۔ لودھا کمپنی نے ممبئی میں ہندوستان کی سب سے بڑی رئیلٹر کمپنی ڈی ایل ایف سے بھی 2,727کروڑ روپئے کے عوض 17ایکٹر راضی خریدی تھی نیز اس نے ممبئی میں واقع الٹا ماونٹ روڈ پر واشنگٹن ہاوس کی پراپرٹی بھی امریکی حکومت سے حاصل کی تھی ۔ اس کیلئے اس نے 375کروڑ روپئے اداکئے ۔کناڈا کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ گارڈن کیمپبل نے شب توثیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اسکو ائر کی فروخت کیلئے قانونی معاہدہ طے پایا ہے جس کی قیمت 503ملین کناڈائی ڈالر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نہایت دلچسپی دکھانے پر لودھا گروپ کے مشکورہیں اور اس پراجکٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

Lodha Group buys Canada embassy building in London

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں