07/نومبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
مرکزی حکومت نے مولاناآزاد تعلیمی فنڈ کی رقم میں750کروڑروپئے سے1250کروڑروپئے تک اضافہ کردیاہے،تاکہ پسماندہ اقلیتوں کی تعلیمی اسکیموں پر عمل آوری کو یقینی بنایاجاسکے۔مرکزی کابینہ نے بارہویں پنچ سالہ منصوبہ کے تحت اضافہ کرتے ہوئے رقم کو منظوردے دی ہے۔جاریہ سال مختص بجٹ کے تحت160کروڑروہئے جاری کیے جائیں گے۔مولاناآزاد فاؤنڈیشن،حکومت کے کارپس فنڈسے حاصل ہونے والے سود کی رقم اقلیتوں کی فلاح وبہبووپر خرچ کررہی ہے۔گیارہویں پنچ سالہ منصوبہ کے تحت700کروڑروپئے مختص کیے گئے تھے۔بعد میں مالی سال2011-12کے بجٹ میں مزید50کروڑروپئے کا اضافہ کیاگیا۔اس فنڈ کے تحت اقلیتوں کی تعلیمی اسکیمات نافذ کیے جاتے ہیں۔رہائشی اسکولوں کی تعمیربالخصوص لڑکیوں کے لیے اسکولس اورہاسٹلس کی تعمیرکی لیے یہ رقم استعمال کی جاتی ہے،علاوہ ازیں اقلیتوں کو عصری تعلیم سے آراستہ کرنے اور تحقیقات کوفروغ دینے کے لیے اسی فنڈسے امداد دی جاتی ہے۔Maulana Azad Education Fund grant increase to Rs. 1250 crore
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں