بی جے پی تخریبی سیاست پر عمل پیرا - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-08

بی جے پی تخریبی سیاست پر عمل پیرا - سونیا گاندھی

کانگریس سونیاگاندھی نے گذشتہ مئی میں ماؤسٹوں کے حملوں میں ہلاک کانگریسی رہنماؤں کی قربانیاں،عوام کو یاددلاتے ہوئے ان سے،جذباتی انداز میں کہاکہ غریب اورپچھڑے ہوئے عوام کی خدمت کرنااورعوام کے لئے قربانیاں دیناکانگریس کی روایت رہی ہے انہوں نے چیف منسٹر چھتیں گڑھ رمن سنگھ پرالزام لگایاکہ وہ نکسل مسئلہ پر"مگرمچھ کے آنسو"بہارہے ہیں اور نکسلائٹس کے تشدد سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔چھتیں گڑھ میں جہاں آئندہ11نومبر کو پولنگ کا پہلامرحلہ مقرر ہے،سونیاگاندھی نے آج یہاں اپنے پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے فقط بلندبانگ دعوے کئے اور عملا کچھ نہیں کیا۔"آپ سب جانتے ہیں کہ اس ریاست میں سلامتی کی صورتحال کیاہے۔یہاں موجودتمام افراد سے میں یہ پوچھناچاہتی ہوں کہ آخریہ کس قسم کی حکومت ہے؟بے قصورلوگ،نکسلائٹس کے تشدد میں ہلاک ہورہے ہیں۔اس سال کانگریسی رہنماؤں نے نکسلائٹس کے حملوں میں اپنی جانوں کی قربانی دی۔ہم سب کواس پررنج ہے۔آج ہم،مذکورہ قائدین کی کمی کو شدیدطورپرمحسوس کررہے ہیں۔چیف منسٹر کو اپنی حکومت کی ناکامی کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوناپڑا لیکن میں آپ لوگوں سے پوچھناچاہتی ہوں کہ مگرمچھ کے آنسوبہانے سے حاصل کیا ہے؟"۔ سونیاگاندھی نے بی جے پی پرالزام عائدکیاکہ ریاست اورتمام ملک میں تفریحی سیاست پر عمل کررہی ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہواکہ چھتیس گڑھ میں آج نکسلائٹ کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اورغربت میں اضافہ ہواہے۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ گذشتہ25مئی کو نکسلائٹس نے ضلع جگدلپورمیں کانگریسی رہنماؤں کے قافلہ پر حملہ کردیاتھا۔اس حملہ میں سینئرپارٹی لیڈر مہندرکرماہلاک اور سابق مرکزی وزیروی سی شکلازخمی ہوگئے تھے۔بعد میں صدرپردیش کانگریس نندکمارپٹیل اوران کے فرزندکی نعشیں جنگلات میں دستیاب ہوئیں۔ماؤسٹوں نے سابق کانگریسی ایم ایل اے ادے مدلیارکوبھی گولی مارکرہلاک کردیا تھا۔ماؤسٹوں نے یہ حملہ اس وقت کیاتھاجب کانگریسی قائدین"پریورتن ریالی"سے واپس ہورہے تھے۔

Naxal violence in Chhattisgarh: Sonia targets BJP; accuses Raman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں