طوفان ہیلن مچھلی پٹنم کا ساحل پار کر گیا - 7 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

طوفان ہیلن مچھلی پٹنم کا ساحل پار کر گیا - 7 افراد ہلاک

طوفان ہیلن آج مچھلی پٹنم کے قریب آج دوپہرساحل پارکرگیا،اس نے زبردست تباہی مچائی،جس کے نتیجہ میں7افراد ہلاک ہوگئے اوربڑے پیمانے پرتباہی ہوئی۔کرشناضلع کے کلکٹر رگھونندن نے بتایاکہ طوفان ساحل پارکرگیااس وقت فی گھنٹہ70کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے تیزہوائیں چل رہی تھیں۔طوفان کے اثر سے کرشناضلع میں10سنٹی میٹربارش ریکارڈکی گئی اورسمندرکاپانی تقریبا700میٹرآگے آگیا۔طوفان کے اثرسے مچھلی پٹنم اورساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلیں جس کے نتیجہ میں7افرادہلاک ہوگئے۔کئی علاقوں میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی ۔ضلع انتظامہ کی جانب سے عوام کوگھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔کاکی ناڈامیں کل رات سے ہی زبردست بارش ہورہی ہے،تیزہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑگئے اورہوڈنکس گرپڑے،برقی سربراہی میں خلل پڑا۔کاکی ناڈامیں دیوارمنہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔کاترین کونامنڈل مو ضع کے دنتامارومیں مکان منہدم ہونے کی وجہ سے دوخواتین ہلاک ہوگئیں،ایک اورواقعہ میں ناریل کادرخت گرنے کی وجہ سے موضع گنٹی کتہ پیٹ منڈل میں ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔اتناروم موضع میں مکان منہدم ہونے سے ایک درمیانی عمرکاشخص ہلاک ہوگئے۔ اضلاع کرشنا،گنٹوراورمشرقی گوداوری کے علاوہ وشاکھاپٹنم کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے۔وجئے واڑہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ12گھنٹوں کے دوران تین افراد ہلاک ہوگئے۔ضلع حکام نے بتایاکہ مغربی گوداوری میں ہزاروں افراد کاتخلیہ کروادیاگیاہے۔سرکاری عہدیدار بچاؤ،راحت کاری کے اقدامات میں مصروف ہیں۔ضلع کرشنامیں تقریبا23ہزارافراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔زبردست بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی۔ماہی گیروں کوکل سے ہی سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت دی گئی تھی،اس دوران موصولہ اطلاع کے مطابق ایک کشتی کے پانی میں غرق ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی۔اس دوران حکومت کی جانب سے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جس کے فون نمبرات یہ ہیں۔
کاکی ناڈا:0884-2365506،ایلور:08812-230050،کوور:08813-231488،جنگاریڈی گوڑم:08812-223660،مچھلی پٹنم:08672-252572،وجئے واڑہ:0866-2576217،وشاکھاپٹنم:1800-42500002،سریکاکلم:08942-240557،نیلور :0861-2331477ہیں۔

7 killed as cyclone Helen crosses south of Machilipatnam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں