جموں و کشمیر میں رات کے اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

جموں و کشمیر میں رات کے اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ

کشمیرکے ساکنین کوسردی سے تھوڑی سی راحت ملی ہے کیونکہ وادی کے بیشترحصوں میں رات کے درجہ حرارت میں کئی ڈگری اضافہ ہواہے۔اورسرینگر میں وہ نقطہ انجماد سے اوپررہا۔سرینگرمیں سابقہ رات درج کردہ اقل ترین درجہ حرارت2.0ڈگری سلسیس کے برخلاف0.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدارنے یہاں یہ بات کہی ۔ایک سیاسی ریسورٹ پہلگام میں رات کے درجہ میں جوجنوبی کشمیرمیں سالانہ امرناتھ یاتراکے دوران ایک بیس کیمپ کے طور پرکام کرتاہے سابقہ رات کے منفی3.8ڈگری سلسیس کی بہ نسبت زائداز2ڈگری کااضافہ ہواہے اوروہ منفی1.0ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اسکائی ریسورٹ گلمرگ میں اقل ترین درجہ حرارت منفی0.6ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیاجوکل رات کے درجہ حرارت منفی2.0ڈگری سلسیس سے زیادہ ہے۔عہدیدارنے کہاکہ وادی کشمیرکے گیٹ وے ٹاون قاضی گنڈمیں بھی درجہ حرارت میں اضافہ عمل میں آیااورسابقہ شب کے اقل ترین درجہ حرارت منفی2.1ڈگری سلسیس کے برخلاف منفی0.3ڈگری سلسیس رہا۔جنوبی کشمیرکے ٹاون کوکرناگ میں رات کادرجہ حرارت میں2.9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔عہدیدار نے مزید کہاکہ شمالی کشمیرمیں کپواڑہ میں سابق شب کے اقل ترین درجہ حرارت0.6ڈگری سلسیس میں زائداز2ڈگری کااضافہ ہواہے اوروہ سابقہ شب کے درجہ حرارت منفی2.5ڈگری سلسیس کے برخلاف2.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

Night temperature rises; Kashmir gets relief from cold conditions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں