امریکہ کی یقین دہانی تک نیٹو کی رسد بند رہے گی - عمران خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

امریکہ کی یقین دہانی تک نیٹو کی رسد بند رہے گی - عمران خان


پشاور
(پی ٹی آئی)
پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی جانب سے افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کی رسدروکنے کے لیے پشاور کی رنگ روڈ پر دھرنے سے قبل جلسہ جاری ہے اور جماعت کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی بندش کی امریکی یقین دہانی تک یہ دھرنا جاری رہے گا ۔ پاکستان سر زمین پر ڈرون طیاروں کے حملوں کے خلاف دھرنے کے لیے رنگ روڈ انٹر چینج پر کنٹینر لگا کر سڑک بند کردی گئی ہے اور جلسہ گاہ میں تحریک انصاف کت علاوہ دیگر جماعتوں کے کا ر کن بھی جمع ہیں ۔ اس دھرنے میں تحریک انصاف کے علاوہ جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے رہنما اور کارکن بھی شریک ہیں۔تحریک انصاف پارٹی کے علاوہ امیر جماعت اسلامی منور حسین اور دیگر قائدین بھی ریالی میں شریک ہورہے ہیں ۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے بتایا کہ کابینہ نے کل ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے لیے قائدین سے رابطہ کے لیے 3رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ۔کابینہ نے وفاتی حکومت سے جلد از جلد ایک کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ امریکی ڈرون حملے بند کرانے کے لیے مکمل اتفاق رائے اور ہم آہنگی ضروری ہے ۔ دھرنے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور جلسہ گاہ کے اطراف میں بھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے ۔ نامہ نگار رفعت اللہ اور رکزئی کے مطابق دھرنے کی وجہ سے طور خم کے مقام پر پاکستان اور افغانستا ن کی سر حد بھی بند کردی گئی ہے اور افغان علاقے سے کنٹینر پاکستانی علاقے میں داخل نہیں ہورہے ۔ ابتدائی طور تحریک انصاف نے 20دسمبر کو دھرنا دئنے کا اعلان کیا تھا تاہم پھر راو لپنڈی میں روز عاشور ہ کوفرقہ ورانہ تشدد کے بعد اسے تین دن کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا سنیچر کو پشاور روانگی سے قبل اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف پارٹی کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ یہ دھرنا غیر معینہ مدت جاری رہے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ، صوبہ سے نیٹو کی رسد نہیں جانے دیں گے جب تک امریکہ اس بات کی یقین دہانی نہیں کرواتا کہ پاکستانی سر زمین پر درون حملے نہیں ہوں گے ۔،عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں پر مذمتوں سے کچھ حاصل نہیں ہورہااور ہم نوسال سے صرف مذمتیں ہی کررہے ہیں ، لیکن حکومت ڈرون حملوں پر کچھ نہیں کررہی ۔، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ابھی اس دھرنے میں شامل نہیں ہورہی تاہم وہ سوبائی ھکومت سے کہیں گے کیونکہ اب تو ہنگو میں بھی ڈرون حملہ ہوچکا ہے تواب وہ بھی سپلائی بند کرنے کا اعلان کرے ۔ خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلی پر پرویز خٹک کی قیادت میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف امریکی سفارت خانے اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنوں کا اعلان کیا ہے ۔ اس بات کا فیصلہ پشاور میں جمعہ کو پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی کا بینہ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا تھا۔ پاکستان میں طور خم اور چمن کے راستے نیٹوافواج کو سامان کی فراہمی کی جاتی ہے کا بینہ کے فیصلوں کے بارے میں وزیر اعلی کے ترجمان شیر ازپراچہ نے بی بی سی کو بتایا کہ صوبائی کابینہ نے ڈرون حملوں کے خالف احتجاجی موثر بنانے کیلیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاکہ ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اس بات کی منظوری دی کہ سوبائی حکومت اور صوبہ کے عوام کی طرف ست وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط لکھا جائے گا جس میں ان سے کہاجائے گا کہان کے صوبے پر امریکہ کی طرف سے حملہ کیاگیا ہے لہذا اس کی باز پرس ہونی چاہیے اور مزید ایسے حملوں کے روک تھام کے اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جاسوس طیاروں کے حملوں کے خلاف امریکی سفارت خانے اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی میں دھرنے بھی دیے جائینگے جن قیادت وزیر اعلی پرویز خٹک کریں گے جبکہ دیگر سیاسی جموعتں کو بھی اس احتجاجی میں شرکت کی دعوت دی جائیگی ۔ خیال رہے کہ جمعرات کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہنگو میں دینی مدرسے پر ڈرون حملے پر تشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک اور دوزخمی ہوئے تھے ۔
Imran Khan vows to continue blockage NATO supplies until end of drone attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں