ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد ہی مذاکرات میں پیشرفت ممکن - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد ہی مذاکرات میں پیشرفت ممکن - نواز شریف


اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج کشمیر کے بشمول تمام اہم مسائل حل کرنے کے لئے ہند ۔ پاک مذاکرات کی بحالی پر زور دیا لیکن توثیق کی کہ پیشتر فت امکان ہے کہ آئندہ سال ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد ہی عمل میں آئے گی ۔ شریف نے کہا کہ ان کی پارٹی کا یہ اصولی موقف ہے کہ ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کئے جائیں اور خط قبضہ پر حالیہ فائرنگ اور کشدگی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے دونوں ملکوں کو چاہئے کہ مذاکرات کی میز پر ببیٹھیں اور کشمیر تنازعہ کے بشمول تمام مسائل حل کریں ۔ انہوں نے یہاں ایک کانفرنس میں اپنے خطاب میں جو ٹی وی پر راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا تاہم یہ واضح کیا کہ ان کو 2014ء کے لوک سبھاانتخابات سے قبل کوئی بڑی کامیابی کی توقع نہیں ہے ۔ ہندوستان میں انتخابات کے بعد ہی دونوں ممالک کے لئے مل کر بیٹھے اور مذاکرات کی میز پر تنازعات حل کرنے کا ایک موقع مل سکتا ہے ۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو جن کے ساتھ انہوں نے 1999ء میں انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ کشمیر کے بشمول دونوں ملکوا8 کے درمیان تمام مسائل اندرون ایک سال حل کئے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آئندہ مذاکرات انہی خطوط پر آگے بڑھانے جانے چاہئیں ۔
Talks likely only after polls in India: Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں