پاکستان کی ایٹمی خریداری کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

پاکستان کی ایٹمی خریداری کا انکشاف


واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
کچھ دستاویزات نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کی گرفتاری کے ساتھ 1987میں ہی پاکستان کی غیر قانونی جوہری خریداری کی سر گرمیوں کا پتہ چل گیا تھا جس کی وجہ سے امریکہ حکومت دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی لیکن اس وقت کے ریگن انتظامیہ نے روس کے خلاف افغانستا ن میں اسلام آباد کے تعاون کے پیش نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ قومی سلامتی آرکائیو(این ایس اے ) نے خفیہ فہرست سے خارج دستاویزات کا ایک سیٹ کل جاری کیا جس میں جولائی 1987میں غیر قانونی جوہری خریداری کے الزام میں ارشد پرویز کی گرفتاری کی اطلاع دی گئی ہے ۔ این ایس اے نے کہا ، پرویز معاملہ طاہر کرتا ہے کہ امریکی حکومت ھکومت کی ایجنسیوں نے کس طرح پاکستان کی ایٹمی خریداری کی سر گرمیوں پر نظر رکھنے اور متاثر کرنے کی کوشش کی ۔ اس وقت ریگن وہائٹ ہاؤس نے پاکستان پر پابندی لگانے کی پالیسی کو نظر انداز کرنے کے لئے امریکی جوہری عدم پھیلاؤ قوانین میں خامیوں کا استعمال کیا ۔ دستاویزات میں 5اگست 1987میں اس وقت کے پاکستانی حکمراں جنرل ضیاء الحق اور امریکی نائب وزیر خارجہ آر ماکوسٹ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے ریکارڈ کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز پاکستانی جوہری خریداری ایجنٹوں کے لئے ، آسان ذریعہ ، تھا جس کا استعمال ، امریکہ میں حساس سامان کو حاصل کرنے کے لئتے کیا جاتا تھا ، ۔ وہ پرویز کو جوہری ، خریداری لسٹ ، دیتے تھے ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی سر گرمیاں اور حکومت کی جانب سے حمایت بڑی منصوبہ بندی کا حصہ تھی ۔
Pakistan's illegal nuclear procurement exposed in 1987

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں