آروشی دہرا قتل کیس - سپریم کورٹ نے راجیش اور نپور تلوار کو سزاوار قرار دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

آروشی دہرا قتل کیس - سپریم کورٹ نے راجیش اور نپور تلوار کو سزاوار قرار دیا

aarushi-murder-case
خصوصی عدالت سی بی آئی نے آج ڈنٹسٹ جوڑاراجیش تلواراورنپور تلوارکوان کی نوجوان لڑکی آروشی اورگھریلوملازم ہیمراج کے دہرے قتل کیس میں خاطی قرادیا۔دہرے قتل کی یہ وادات5 سال قبل پیش آئی تھی۔یہ مقدمہ،ان بیشترفوجداری مقدمات میں سے ایک تھاجن کے تعلق سے تجس پایاجاتاتھااوراس مقدمہ نے قوم کی توجہ اپنی جانب کھینچ لے تھی۔اس مقدمہ میں کئی ڈرامائی موڑآئے تھے اورفیصلہ کاعرصہ سے انتظارتھا۔خصوصی عدالت کے جج شیام لال نے سہ پہر3بج کر25منٹ پرفیصلہ سنایااورکہاکہ سزاکااعلان26نومبر کوکیاجائے گا۔فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد تلوارجوڑا،کمرہ عدالت میں روپڑاتاہم ان کے وکیل نے کہاکہ وہ(موکلین)"بے حد مایوس"ہیں۔انصاف کے لئے لڑائی کی جائے گی۔تلوارجوڑے کے خلاف تحت دفعات302(قتل)،34(مشترکہ نیت کئی افراد کے مجرمانہ اقدامات)اور201(ثبوت وشواہدکی تباہی)قانون تعزیرات ہندمقدمہ درج کیاگیاتھا۔عدالت نے راجیش تلوارکے خلاف تحت دفعہ203(تحقیقات میں غلط رہنمائی)کے تحت بھی مقدمہ درج کیا۔فیصلہ سنائے جانے کے بعد جوڑے کوپولیس،دسناجیل غازی آباد لے کر چلی گئی،تلوار جوڑے نے بتایاکہ انہیں"بے حدمایوسی ہوئی"۔" جس جرم کاارتکاب نہیں کیاگیاہمیں اس کا خاطی قراردئیے جانے پر ہمیں اضطرب ہے"۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ16مئی2008کو14سالہ آروشی اپنے ڈنٹسٹ والدین کی قیام گاہ(واقع نوئیڈا)میں مردہ پائی گئی تھی۔آروشی کاگلا کٹاہوااورسرکچلاہواتھا۔دوسرے روزپولیس کوتلوارجوڑے کے گھریلوملازم ہیمراج(45سالہ)کی نعش اس(جوڑے)کی قیام گاہ کی چھت پردستیاب ہوئی تھی۔پہلے،یولیس کایہ خیال تھاکہ لاپتہ ہیمراج،آروشی کاقاتل ہوسکتاہے لیکن دوسرے ہی روزاس کی نعش،ڈرامائی طورپر،پرڈنٹسٹ جوڑے کے مکان کی چھت پرپائی گئی۔ہیمراج بھی تقر اسی اندازمیں ہلاک ہوا تھاجس طرح آروشی کاقتل ہواتھا۔یہ کیس،حالیہ عرصہ میں،ملک کے انتہائی سنسنی خیزفوجداری مقدمات میں سے ایک تھا۔آج کمرہ عدالت،کھچاکھچ بھراہواتھا۔میڈیاارکان کواندرجانے کی اجازت نہیں تھی۔ہیمراج کے وکیل نریش یادو۔عدالت کے باہرآئے اوراعلان کہاکہ تلوارجوڑے کو"خاطی"قراردیاگیاہے۔نریش یادو نے بتایاکہ جب وہ کمرہ میں داخل ہوئے توجج نے جانناچاہاکہ آیاجوڑا،عدالت میں موجود ہے۔جب اس جوڑے کی نشاندہی کی گئی توجج نے ان کی طرف دیکھااور فیصلہ کااعلان کیا۔فیصلہ کے فوری بعد تلوارجوڑے کے وکیل نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہاگیاکہ یہ جوڑا"بے حدمایوس"ہے۔نوئیڈاپولیس نے ابتداداجیش تلوارکودہرے قتل کے سلسلہ میں گرفتار کیا۔عہدیداروں نے قیاس آرائی کی کہ ممکن ہے کہ یہ"ناموس کے نام پر"قتل کیاگیاہولیکن پولیس کی تحقیقات پرتنقیدکی گئی۔تب اس وقت کی چیف منسٹراترپردیش مایاوتی نے یہ کیس سی بی آئی کومنتقل کردیا۔سی بی آئی نے پہلے توتلوارجوڑے کوکلین چٹ دے دی اورتلوار جوڑے کے لیاب اسسٹنٹ اوردیگر2افرادکوگرفتار کرلیا۔(راجیش تلواراورنپورتلوار،معرف ڈاکٹرس رہے ہیں اوران کی پریکٹس بھی خوب چلتی تھی)۔ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ پائے جانے پرانہیں ضمانت پررہاکردیاگیاتھا۔نامناسب تحقیقات پر تحقیقات کاسامناہونے کے بعداس وقت کے ڈائرکٹرسی بی آئی اشونی کمارنے ایک نئی ٹیم تشکیل دی۔اس ٹیم نے پھرایک بارتلوارجوڑے پرانگشت نمائی کی۔تازہ ترین مقدمہ کی سماعت گذشتہ12نومبرکومکمل ہوئی جوگذشتہ19ماہ سے جاری تھی جس کے دوران سی بی آئی نے یہ ثابت کرنے کے لئے تقریبا90گواہ پیش کئے کہ آروشی کے والدین،قتل کے فی الواقعی مرتلبین ہیں۔تلوارجوڑے کاکہناہے کہ انہوں نے اپنی دختریاگھریلوملازم کوہلاک نہیں کیااورسی بی آئی کے اخذ کردہ تنائج،مفروضاحت اوراٹکل پچوپرمبنی ہیں۔آروشی دہرے قتل کیس میں خاطی پائے گئے ڈنٹسٹ جوڑے راجیش تلواراورنپور تلوار کویہاں دسناجیل میں دوعلیحدہ علیحدہ خصوصی کوٹھہریوں میں رکھاگیاہے جہاں تک دیگرقیدیوں کی رسائی نہیں ہوگی۔دسناجیل کے سپرنٹنڈنٹ ویریش راج شرمانے بتایاکہ"سیکوریٹی وجوہات کی بناپرجنددنوں کے لئے انہیں(تلوارجوڑے کو)دیگرقیدیوں سے علیحدہ رکھاگیاہے"۔شرمانے بتایاکہ نپورتلوارکوخاتون قیدیوں کے بیرک میں لیکن دیگر قیدیوں سے علیحدہ سل میں رکھاگیاہے جبکہ راجیش تلوارکوایک خصوصی بیرک میں علیحدہ سل میں رکھاگیاہے۔"طبی جانچ کے بعد دونوں کوان کی علیحدہ علیحدہ کوٹھہریوں میں لے جایاگیا۔دونوں میں سے ہرایک کوایک ایک بلانکٹ،ایک ایک شال اورمگ اورکھانے کے لئے پلیٹ دئیے گئے ہیں۔

Talwar couple get life sentence in Aarushi-Hemraj double murder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں