مدھیہ پردیش میں 70 اور میزورم میں 81 فیصد پولنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

مدھیہ پردیش میں 70 اور میزورم میں 81 فیصد پولنگ

mp-mizoram-assembly-elections
مدھیہ پردیش میں آج اب تک کی سب سے زیادہ زائداز70فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جب کہ میزورم میں81فیصد سے زائدپولنگ ہوئی مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دن تشدد کے بعض واقعات پیش آئے جن میں کانگریس کے دوکارکن ہلاک ہوئے۔مدھیہ پردیش کی مملکتی وزیربہبودی خواتین واطفال رنجناباگل کے خلاف دھارضلع میں ووٹروں کورشوت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیاہے ۔مدھیہ پردیش کے چیف الکٹورل آفیسرجئے دیپ گوندنے بھوپال میں صحافیوں کوبتایاکہ بھنڈضلع کے لاہار حلقہ میں بعض مقامات پرہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے لیکن دوبارہ رائے دہی کاکوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی اورموریناضلع کے سماوالی حلقہ کے امیدوار کابھانجہ بھوراسنگھ کنسانااس وقت ہلاک ہوگیا جس بی ایس ایف کے ایک جوان نے اسے نائب پورہ پولنگ اسٹیشن سے الکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ فرارہونے سے روکنے کیلئے فائرنگ کردی۔مدھیہ پردیش کے کھردون ضلع میں کانگریس کاایک کارکن کالویادو کاسرواڑ حلقہ میں بی جے پی کارکنوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔230حلقوں میں4.66کرور رائے دہندوں کواپنے حق سے استفادہ کے لئے53,946مراکز رائے دہی بنائے گئے تھے۔رائے دہی صبح8بجے شروع ہوئی۔تین حلقوں میں جوماوسٹوں سے متاثرہ ہیں ووٹنگ کے آغاز میں ایک گھنٹہ کی تاخیرہوئی۔بھنڈاورمورینا اضلاع میں چارمراکز رائے دہی کے قریب مختلف امیدواروں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔تاہم اس میں کسی کے ہلاک یازخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔بی ایس ایف نے موریناکے ایک مرکزرائے دہی پردوامیدواروں کے حامیوں کے درمیان بھڑپ کے بعد ہجوم کو منتشرکرنے فائرنگ کی۔بھنڈ میں ایک الکٹرانک ووٹنگ مشین کونقصان پہنچایاگیاجبکہ مورینا میں ایک مشین کوٹھگوں نے چھین لیااورفرارہوگئے۔سیونی ضلع سے بھی ایسے ہی واقعہ کی اطلاع ہے۔

Assembly polls: Madhya Pradesh records highest turnout; over 81 per cent in Mizoram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں