تشدد ترک کرنے والے نوجوانوں کومعاف کرنے کیلئے حکومت تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

تشدد ترک کرنے والے نوجوانوں کومعاف کرنے کیلئے حکومت تیار

مرکزان نوجوانوں کومعاف کرنے اورانہیں واپس لینے کے لیے تیارہے جنہیں تشددکاراستہ اختیارکرنے کے لیے گمراہ کیاگیاہے۔مرکزی وزیرسشیل کمارشنڈے نے آج یہ بات کہی۔تشددکسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ہمارے چندنوجوانوں نے ایک گمراہ فلسفہ کے تحت تشددکاراستہ اپنایاہے۔شنڈے یہاں رانچی یونیورسٹی کے28ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔جھارکھنڈمیں کسی انتہاپسند تنظیم کانام لیے بغیرجہاں24میں سے20اضلاع ماؤنوازوں سے متاثرہ ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس یہ ایک تجویزہے اورہم ان نوجوانوں کوجوتشددکاراستہ ترک کرناچاہتے ہیں انہیں معاف کرنے اورواپسی کاراستہ فراہم کرنے کے لیے تیارہیں۔گاندھی جی کے عدم تشددکے فلسفہ کاحوالہ دیتے ہوئے شنڈے نے کہاکہ مرکزمختلف اسکیمات روشناس کراتے ہوئے اس سمت میں مسلسل کوششیں کررہاہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ حکومت سماج کے تمام طبقات کی ترقی کی پابندہے،انہوں نے تعلیم،صحت،زورگارکی تخلیق اورانفرااسٹرکچرکے شعبوں میں کی گئی کوششوں کاتذکرہ کیا۔جب میں ترقی کے تعلق سے بات کرتاہوں تومیں صرف مجموعی گھریلوپیداوارمیں اضافہ کاحوالہ نہیں دتیاہوں۔میں جوچاہتاہوں وہ مجموعی ترقی ہے جس کامطلب بنیادی ضرورت تک رسائی ہے۔مثال کے طورپرتعلیم،طبی سہولیات، مواصلات اوراس ملک کے تمام شہریوں کوروزگار تک رسائی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ آگے آئیں اورذات پات اور مذہب کی رکاوٹوں کوتوڑیں اورسماج کی تمام موجودہ برائیوں کاخاتمہ کریں۔یہ بتاتے ہوئے کہ علم طاقت ہے،معیاری تعلیم کے فروغ،ٹکنالوجی کے استعمال کوسیکھنا،صنعتوں کے قیام اوراخلاقی قیادت پرتوجہ مرکوزکی جانی چاہئے۔ہم کوملک کی پائیدارترقی حاصل کرنے کے ویژن کی ضرورت ہے جوطاقتورترقی پذیراورتابناک ہے۔اس میں مختلف خیالات اورطاقتور میں توازن پیداکرناہوگا جنہیں خودانحصاری کے لیے مسابقت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہ ویژن ایک مقصد پرمبنی حقائق کے اندازے اورامکانات کے حقیقت پسندانہ تخمینہ کی بنیاد پرہونا چاہئے۔تاحال اس کوماضی کے رجحانات کے حدودسے اٹھانے ابھرتے ہوئے مواقع اورغیراستعمال کردہ قوت محرکہ سے استفادہ کے چیلنج سے فوری نمٹنے کی ضرورت ہے۔یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ درمیانی طاقتوں کے ایک طاقتور سیٹ نے ٹکنالوجی اختراع اوراطلاق کی اعلی شرحوں میں ملک بھرمیں سماجی تبدیلی کی رفتار میں تیزی پیداکی ہے۔انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ دنیامیں کہیں بھی جائیں تاکہ اپنی قابلیت کومالامال کرسکیں لیکن اپنے مادروطن کی ترقی کے لیے آپ کی تمام طاقت کے استعمال کے ایک اہم ایجنڈے کو شامل رکھیں۔شنڈے نے طلباء سے کہاکہ وقتی طورپرانہیں مایوسی اورناکامی کاسامناہوسکتاہے لیکن انہیں یادرکھناچاہئے کہ یہ زندگی کاایک حصہ ہے اور مستقبل کی کامیابی کی سیڑھیوں کے پتھر ہیں یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ ایک کامیاب شخص کے طورپرجتناہوسکے قابل قدرشخصیت بنیں۔انہوں نے کہاکہ میراسنجیدہ ایقان ہے کہ علم اوراقدارجوآپ حاصل کرتے ہیں۔اس سے نہ صرف آپ کی صلاحیت کوفروغ حاصل ہوتاہے بلکہ مزیداہمیت کی بات یہ ہے کہ اس سے پورے سماج کوفائدہ اور بہتری کی سمت استعمال کیاجاسکتاہے۔

Centre ready to forgive misguided youth: Sushilkumar Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں