ایران نیوکلیر پروگرام سے متعلق تاریخی معاہدہ - برطانیہ فرانس کا خیر مقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

ایران نیوکلیر پروگرام سے متعلق تاریخی معاہدہ - برطانیہ فرانس کا خیر مقدم

برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہا کہ ایران کے نیوکلیر پروگرام کے تعلق سے جنیوا میں جو معاہدہ ہوا ہے وہ ایک اہم قدم ہے ۔ ہم نے ایران کے ساتھ عالمی نوعیت کا معاہدہ کیا ہے جس سے ایران نیوکلیر بم بنانے سے دور ہوجائے گا ۔ یہ ایک ابتدائی اقدام ہے اوراس معاہدہ کو پوری طرح عمل میں لایا جائے ۔ ایران کے ساتھ چار روزہ مباحث میں بڑی طاقتوں امریکہ ، روس ، فرانس ، چین اور جرمنی کے قائدین نے حصہ لیا ۔ وزیر اعظم برطانیہ نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف تحدید ات کو پوری طرح نافذ کریں گے اورجب قطعی معاہدہ ہوگا اس وقت بنیادی تشویش کا ازالہ کیا جائے گا ۔ اس دوران برطانوای وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے بھی جنیوا میں طے پائے معاہدہ کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پوری دنیا کے لیے بہتر ہے ۔ اس دوران پیرس سے ایف پی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ فرانس کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ یوروپی یونین ماہ دسمبر میں ایران کے خلاف عائد کردہ چند تحدایدات کو ہٹالے گی ۔ وزیر خارجہ لارنٹ فابیس نے کہا کہ اسرائیل نے اس معاہدہ کوتاریخی غلطی قرار دیا ۔ یورانیم کوترقی دادہ بنانے کے عمل کو روکنے کے عوض چند امریکی اور یوروپی یونین تحدیدات کو نرم کردیا جائے گا ۔ وزیر خارجہ فرانس نے کہاکہ یوروپی یونین کے وزارائے خارجہ کااجلاس چند ہفتوں میں منعقد ہوگا جس میں ایرا ن سے کئے گئے معاہدہ کی توثیق کی جائے گی ۔ اس عبوری معاہدہ کی مدت 6 ماہ ہے ۔ اس معاہدہ کے تحت اقوام متحدہ کے نیوکلیر معائنہ کارایرانی نیوکلیر مراکز کا دورہ کریں گے ۔ ایران نے اتفاق سے کہا کہ وہ 6ماہ تک یورانیم کو 5فیصد سے زائد تک ترقی دادہ نہیں بنائے گا اور اس کے 20 فیصد تک ترقی دادہ بنائے یورانیم کے پورے ذخیرہ کو بے اثر کردے گا ۔ اس کے معاوضہ میں یوروپی یونین اور امریکہ ایران پٹروکیمیکل مضوعات اور سونے کی برآمد پر عائد تحدیدات معطل کردیں گے ۔ ایران کیآٹو صنعت پر عائد تحدیدات کو بھی معطل کردیاجائے گا ۔ اس طرح ایران 7بلین ڈالر تک راحت مل جائے گی اور 6ماہ تک بڑی طاقتیتں نئی تحدیدات عائد نہیں کریں گے ۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے نیوکلیر بم بنانے کے تمام امکانات کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ۔ ایران کو سیول مقاصد کے لیے نیوکلیر پروگرام جاری رکھنے کی اجازت رہے گی وہ نیو کلیر بم بنانے کی سمت قدم نہیں اٹھائے گا ۔ اس معاہدہ کے نتیجہ میں ایران کے خلاف فوجی کاروائی کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔

World Welcomes Groundbreaking Iran Nuclear Program Deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں